دعوتِ اسلامی کے شعبہ  کفن دفن للبنات کے تحت اورنگی ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعات المدینہ گرلز میں3 دن کا کفن دفن تربیتی کورس ہوا جن میں جامعۃ المدینہ گرلز اصطار مدینہ کی 230،جامعۃ المدینہ گرلز گلزار عطارکی 300،جامعۃ المدینہ گرلز انوار طیبہ کی 65طالبات و معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کفن دفن کاشرعی طریقہ بتایا اور مستعمل پانی کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے پانی کےاسراف سے بچنے کاذہن دیا ۔دوران تربیت شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور کتاب ’’تجہیزو تکفین کا طریقہ ‘‘کے مطالعے کا طالبات کو ذہن دیا نیزٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انوار طیبہ کی تقریبا 65 طالبات نے دو ماہ میں کتاب پڑھنے کی نیت کی جبکہ 595 طالبات نے ٹیسٹ دینےکی نیت کی اور 30 نے کفن دفن کی ذمہ داری لینےکی نیت کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےمختلف مقامات(سولجر بازار، گارڈن فوارہ چوک،تھانہ بولا خان ،زکری گوٹھ بہادرآباد کے علاقے ٹیپو سلطان اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں 2 مقامات) پر کفن دفن تربیتی اجتماعات کاانعقادہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل و کفن کا طریقہ سکھایا نیزمستعمل پانی اور پانی کےاسراف سے بچنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے نیزاسلامی بہنوں کو اس شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں قائد آباد کابینہ کےجامعۃالمدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘ کاانعقاد ہوا جس میں درجہ اولیٰ تا ثالثہ کی طالبات ،ناظمہ اور معلمات نے شرکت کی ۔

رکن کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن کاٹنےاورپہنانےکاطریقہ بتایا نیز ’’ کتاب تجہیز و تکفین‘‘ سے طالبات کو ٹیسٹ دینے اور شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے نہ صرف نیت پیش کی بلکہ ٹیسٹ کے لئےنام بھی لکھوائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ماہ جون 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

کفن دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 214

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار175

غسل میت کی تعداد: 397

ایصال ثواب اجتماعات کی تعداد: 159

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد:129


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون قلا ت کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن دینے کا شرعی طریقہ سکھایااورمستعمل پانی کےبارے میں بتاتےہوئےپانی کےاسراف سےبچنے کاذہن دیا نیزہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی کاموں میں حصہ لینےکی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بن قاسم اوربہادرآباد کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایانیز اِسراف سے بچنےاورمستعمل پانی کےبارے میں مدنی پھول دیتےہوئے اپنےعلاقوں میں ہونےوالے کفن دفن کے تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ کفن دفن کے ٹیسٹ کی تیاری کرنے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں لیں جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی کراچی میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن کا طریقہ سکھایا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینےکی تر غیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں  ماہ جون 2021ء میں 27 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جس میں 467 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ جبکہ 467 غسل میت کی ترکیب ہوئی اور 68 مقامات پر ایصال ثواب اجتماعات منعقد ہوئے اور 93 لواحقات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں ساہیوال زون جامعۃ المدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘ منعقد ہواجس میں درجہ اولیٰ تا ثالثہ کی طالبات ، ناظمہ اور معلمات نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن کاٹنےاورپہنانےکاطریقہ بتایا نیز ’’کتاب تجہیز و تکفین ‘‘ سے طالبات کو ٹیسٹ دینے اور شعبہ کےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے نہ صرف نیت پیش کی بلکہ ٹیسٹ کے لئےنام بھی لکھوائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ( حیدر آباد ، کراچی، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکےحوالےسےاہم مدنی پھول دیئے اورکفن دفن اجتماعات منعقدکرنے کےحوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا۔مزید مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر تفصیلی بریفنگ ہوئے اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کام کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ـ


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ریجن سطح کی شعبہ اسپیشل پَرسن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پَرسن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبے کے دینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کےحوالےسےنکات بتائے نیز اس ماہ جواسلامی بہنیں دارالسنہ للبنات سےرہائشی اسپیشل پرسنز کورس کر کے آئی ہیں۔ ان سے مضبوط رابطے رکھنے اورشعبہ اسپیشل پر تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام چند دن قبل  پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں طالبات اورمقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کا طریقہ بتاتےہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزدعوت اسلامی کےشعبہ جات کی معلومات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔