دعوتِ اسلامی کے شعبہ  کفن دفن للبنات کے تحت اورنگی ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعات المدینہ گرلز میں3 دن کا کفن دفن تربیتی کورس ہوا جن میں جامعۃ المدینہ گرلز اصطار مدینہ کی 230،جامعۃ المدینہ گرلز گلزار عطارکی 300،جامعۃ المدینہ گرلز انوار طیبہ کی 65طالبات و معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کفن دفن کاشرعی طریقہ بتایا اور مستعمل پانی کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے پانی کےاسراف سے بچنے کاذہن دیا ۔دوران تربیت شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور کتاب ’’تجہیزو تکفین کا طریقہ ‘‘کے مطالعے کا طالبات کو ذہن دیا نیزٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انوار طیبہ کی تقریبا 65 طالبات نے دو ماہ میں کتاب پڑھنے کی نیت کی جبکہ 595 طالبات نے ٹیسٹ دینےکی نیت کی اور 30 نے کفن دفن کی ذمہ داری لینےکی نیت کیں۔