ساہیوال زون جامعۃ
المدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل
کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ساہیوال زون جامعۃ
المدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘ منعقد ہواجس
میں درجہ اولیٰ تا ثالثہ کی طالبات ، ناظمہ اور معلمات نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ داراسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن
کاٹنےاورپہنانےکاطریقہ بتایا نیز ’’کتاب
تجہیز و تکفین ‘‘ سے طالبات کو ٹیسٹ دینے اور شعبہ کےدینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر طالبات نے نہ صرف نیت پیش کی بلکہ ٹیسٹ کے لئےنام بھی لکھوائے۔
پاکستان
سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے
کاانعقاد کیا گیا جس میں ( حیدر آباد ، کراچی، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنیں شامل تھیں ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکےحوالےسےاہم مدنی پھول دیئے اورکفن دفن
اجتماعات منعقدکرنے کےحوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں
کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی شیڈول اور
ماہانہ کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا۔مزید
مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر تفصیلی بریفنگ
ہوئے اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کام
کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ـ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں پاکستان کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ریجن سطح کی شعبہ اسپیشل پَرسن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل پَرسن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبے
کے دینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی
شیڈول کےحوالےسےنکات بتائے نیز اس ماہ جواسلامی بہنیں دارالسنہ للبنات سےرہائشی اسپیشل پرسنز کورس کر کے آئی ہیں۔ ان سے مضبوط رابطے رکھنے اورشعبہ اسپیشل پر تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔
پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام چند دن قبل پاکپتن زون میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں طالبات اورمقامی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کا طریقہ بتاتےہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزدعوت اسلامی
کےشعبہ جات کی معلومات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش
کیں۔
ملتان کابینہ مکی اورکابینہ قادر پوراں اطراف میں
کفن دفن تربیتی اجتماعات

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کےزیر اہتمام ملتان ریجن مکی کابینہ قادر پوراں اطراف اورکابینہ میں کفن دفن
تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں
35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دونوں مقامات پر شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن
کاٹنے کا طریقہ سکھایا نیز کتاب ’’تجہیز
و تکفین کاطریقہ ‘‘ کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا۔اس کتاب سے ٹیسٹ دینے، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی
کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت چند
روز قبل کراچی ایسٹ
زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ کاسلسلہ ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ سطح کی تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکفن دفن تربیتی اجتماعات میں تربیت
کرنے کے متعلق مدنی پھول بتائے اور ہر علاقے میں ماہانہ کفن دفن کی تربیت رکھوانے کا ذہن دیا۔ مزید کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سے
ٹیسٹ دینے اور ہر ہفتے رسالہ کارکردگی جمع کرنے نیزکھالوں کی وصولی کے حوالے سے ترغیب
بھی دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں چارمقامات پر لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغات میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں180 طالبات اور
مدرسات نے تربیت حاصل کی۔
شعبہ کفن دفن کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزشعبہ کفن دفن للبنات میں اپنی خدمات پیش کرنے کے
حوالے سے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیااور ساتھ ساتھ ٹیسٹ دینے کا طریقہ بھی بتایا جس پر
30 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔ آخرمیں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ ہوا ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن
دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کرچی کےمختلف علاقوں (کوئٹہ
کابینہ کے برما ہوٹل ، میمن گوٹھ کابینہ،
کورنگی کابینہ ترک کالونی اور کراچی ساؤتھ زون) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو غسل میت
دینےاور کفن کاٹنےاور پہنانےکاطریقہ بتایا نیز دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن
دیا۔کتاب ’’تجہیزوتکفین کاطریقہ‘‘ مطالعہ کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ اورکوئٹہ زون میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہواجن میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے شعبے میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات
سمجھائےاور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کاذہن دیانیز تقرری مکمل کرنے کی طرف بھی
توجہ دلائی۔ مزید کفن دفن ٹیسٹ دینے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور ہر ذیلی حلقےمیں
کفن دفن تربیتی اجتماع کابینر لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ ڈویژن اعظم بستی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کیاگیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کا طریقہ سکھایااوراسلامی
بہنوں کو سیکھ کر ٹیسٹ دینے اور دوسروں کو سکھانے کاذہن دیانیزاجتماع کی پابندی
کرنے اور دینی کاموں کو دل جمعی کے ساتھ کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی کےمختلف علاقوں (گلشن کابینہ کی ڈویژن ڈالمیا ،صدر کابینہ کی ڈویژن خداداد کالونی ولائنز ایریا اور محمودآباد )میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں تقریبا 150
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نےغسل میت دینےاو رکفن کاٹنےکا عملی طریقہ
سکھایا نیزمستعمل پانی کے بارے میں
شرعی معلومات دی اور متفرق مدنی پھول بھی بتائے۔ موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتےہوئے کتاب ’’تجہیزوتکفین
کا طریقہ‘‘ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی اور ضرورت پڑھنے پر اس کار خیر میں
حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔
شعبہ کفن دفن
للبنات کےتحت عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ
دنوں عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں
پاکستان اور بیرون ملک کی کفن دفن کاٹیسٹ لینے والی تمام مفتشات نےشرکت
کی۔
عالمی
سطح کی ذمہ دا ر اسلامی بہن نے
شعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےاپڈیٹ نکات
بتائےاورآن لائن ٹیسٹ لینے کے حوالے سےتربیت بھی کی نیز ڈویژن میں رہائشی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لینےاور تربیت کرنے
کےحوالےسےبھی مفتشات کومدنی پھول دیئےجس پر انہوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔