دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کےزیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ کے ڈویژن واٹر پمپ اور گلزار ہجری کی ڈویژن موسمیات میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں ڈویژن تا علاقہ سطح کی 22 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیت کے مدنی پھول دیئے اور ہر علاقے میں ماہانہ تربیت سیشن رکھوانے کا ہدف دیا نیز کتاب’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکےکفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پچھلے دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ ، عزیزآباد، صحرائے مدینہ اور تھانہ بولا خان میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نےتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا و رکفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز موت اور اس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دی ۔دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اسی طرح کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکے کفن دفن کاٹیسٹ دے کر موقع ملنے پر غسل میت دینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات دیئے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں رائیونڈ کابینہ کی ڈویژن راجہ جنگ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں علاقائی نگران، ذمہ داراورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےغسل میت دینے اور کفن پہنانے اور مستعمل پانی کے بارے میں شرعی معلومات فراہم کیں اور ترغیبی بیان اچھی صحبت کا اثر سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن تربیتی ٹیسٹ دینے کاذہن دیا۔ دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں تقریبا 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےحوالے سے تربیتی نکات بتائے اور کتاب تجہیز و تکفین کےمطالعہ کرنےکاذہن دیانیز دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی۔ زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ لینے کے حوالےسے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی 3اور بلدیہ کابینہ کے ڈویژن رئیس گوٹھ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’نزع ‘‘کے موضوع پر مختصر بیان کرتےہوئے تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کے بارے میں معلومات دی اور عملی طور پر اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز میت کے عیبوں کو چھپانے اور اچھائیاں بیان کرنے کی فضیلت بھی بیان کیں ۔جبکہ کفن دفن میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کرنے والی اسلامی بہنوں کے نام و رابطہ نمبر لئے گئے تاکہ ان سے فالواپ ہوسکے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کی ڈویژن موسمیات اور لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن اجتماع منعقد کرنےکےحوالےسے پھول دیئےاور ہر علاقے میں ماہانہ کفن دفن تربیتی اجتماع رکھوانے کا ہدف دیا نیز کتاب ’’تجہیز وتکفین ‘‘کےمطالعہ کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز تقرریاں مکمل کرنےکےحوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت کراچی بلدیہ ٹاؤن کےڈویژن رئیس گوٹھ اورمہاجر کیمپ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہواجن میں  تقریبا32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ سکھایا اور کفن و دفن کی تربیت لے کر ضرورت پڑنے پر غسل وکفن دینے کی ترغیب دلائی نیزمیت کے عیبوں کو چھپانے اور خوبیوں کو بیان کرنے کی فضیلت بیان کی۔ مزید رہنمائی کے لئے کتاب ’’تجہیز وتکفین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے کی نیت کااظہار کیا۔ اسی طرح دینی کاموں میں حصہ لینے اور قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہاولپور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے ملنے والے مدنی پھول بتائےاور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاہداف دیئے ۔

اسی طرح شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت احمد پور زون میں پچھلے دنوں 5 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں 89اسلامی بہنوں نےشرکت کی جبکہ رحیم یار خان زون اور بہاولپور زون میں ہونے والےکفن دفن تربیتی اجتماعات میں 50 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ان تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیانیز غسل ِمیت دینے کا ذہن دیا گیا اورمستعمل پانی کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنےکی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ناظم آباد کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں غسل و کفن کا شرعی طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو موت اوراس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے مزید دیگر اسلامی بہنوں کو ساتھ لانے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نزع کی سختیوں کے بارے میں آگاہ کیا نیز میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس تربیتی اجتماع میں پاکستان نگران اور زون نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان بازار الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے اہم مسائل سکھائیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔