دعوتِ اسلامی کےشعبہ  کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور،کابینہ ہارون آباد کی ڈویژن فورٹ عباس میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اورکفن پہنانےکاشرعی طریقہ بتایانیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ساتھ ساتھ کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی ۔