
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں
بہاولپور زون میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن کی طرف سے ملنے والے مدنی پھول بتائےاور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاہداف دیئے ۔
اسی طرح شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت احمد پور
زون میں پچھلے دنوں 5 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات
ہوئے جن میں 89اسلامی بہنوں نےشرکت کی جبکہ رحیم یار خان زون اور بہاولپور زون میں ہونے والےکفن دفن تربیتی اجتماعات میں 50 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
ان تربیتی
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا
گیانیز غسل ِمیت دینے کا ذہن دیا گیا
اورمستعمل پانی کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنےکی ترغیب
دلائی گئی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں ناظم آباد کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں غسل و کفن کا شرعی طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو موت اوراس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے مزید دیگر اسلامی بہنوں کو ساتھ لانے کی نیتیں پیش کیں ۔
کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ
میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نزع کی سختیوں کے بارے میں آگاہ کیا
نیز میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے
بارے میں نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔ اس تربیتی اجتماع میں پاکستان نگران اور زون نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت
کی ۔
کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان بازار
الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان
بازار الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن
دفن کے اہم مسائل سکھائیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔
کراچی ریجن
بلدیہ کابینہ کی ڈویژن سعید آباد میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ کی ڈویژن
سعید آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن
دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم
کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم
کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات
فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی نیو کراچی کابینہ میں کفن دفن
تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و
بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےغسل میت دینے
اورکفن پہنانے سےمتعلق اہم شرعی مسائل
سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو اس متعلق مدنی پھول بھی دئیے اور موقع پڑنے پرغسل میت
دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں کم و بیش 14
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن دفن کے متعلق دینی معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ضرورت پڑنے پر غسل میت دینے کاذہن دیا نیز دعوت اسلامی کےدینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 1 صدر کابینہ کے علاقے ہجرت کالونی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے اور
کفن پہنانےسےمتعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو موت اوراس کے بعد کے مراحل سےمتعلق آگاہی دیتےہوئےفکرآخرت
کاذہن دیا ۔ اسی طرح ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے
اورنمازوں کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن کابینہ کی ڈویژن پاکپتن میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے میں
بہتری کےمتعلق مدنی پھول سمجھائے گئے اورکارکردگی
جدول وقت پر دینے کے حوالے سے ذہن سازی
کی گئی نیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کفن دفن تربیتی
اجتماع منعقدکرنے کے حوالے سے نکات بتائےگئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں تقریباً 100 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال غسل
میت اور کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی کےبارے
میں بتاتے ہوئے پانی کےاسراف سے بچنےکاذہن دیا نیز فکرِ آخرت کاذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ
لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔