دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’نزع ‘‘کے موضوع پرمختصر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن دینے کا شرعی طریقہ سکھایا نیز عملی طور پر اس میں شریک ہونے کا ذہن بھی دیا۔آخر میں جواسلامی بہنیں غسل میت دینے کی خواہش رکھتی ہےان سے فالواَپ کے لئےان کےنام و رابطہ نمبر بھی لئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نزع ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے غسلِ میت دینے ،کفن کاٹنےاور پہنانے کاطریقہ بتایا نیز اس دوران ہونے والی غلطیوں اور اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں کفن دفن  تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کےحوالے سے آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے ،کفن کاٹنے اور پہنانےکاطریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ  کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈوجام میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دینےکےلئے نام پیش کرتے ہوئےموقع ملنے پرغسل میت دینےکی نیت کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان میں کفن دفن ذمہ اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں( کراچی ، حیدر آباد ، ملتان ، فیصل آ باد ، لاہور اور اسلام آباد) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور مزید تقرری اور کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا نیز کفن دفن کورس کروانے کےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور مزید دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کاذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں سرجانی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون ذمہ دار سمیت 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔ بعداز مدنی مشورہ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور غسل میت ٹیسٹ دینے کا ہدف بھی دیا نیز ضرورت پڑنے پر غسل ِمیت دینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اس کے فضائل بھی بیان کئےاور ٹیسٹ دیکرضرورت پڑنے پر غسل میت دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ چشتیاں کے علاقے مہاجر کالونی اور فورٹ عباس میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کار سکھایا اور کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔

اسی طرح بہاولپور کابینہ میں موجود جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں طالبات سمیت 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن، زون بہاولپور اور ہارون آباد کابینہ میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کفن دفن ذمہ دار سمیت دیگر شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے تمام دینی کاموں کے بارے میں سمجھایا اور اہداف دیئے جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کو پورا کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن ، بہاولپور زون ، ہارون آباد کی کابینہ ڈویژن فورٹ عباس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن کورس کروانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کفن دفن ٹیسٹ دیکر کورس کروانے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔