دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ کی ڈویژن سعید آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔