دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن KEPZ میں کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار سمیت 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے میت کو کفن پہنانے اور غسل میت دینےکا طریقہ سکھایا اور شعبہ کفن دفن کے تحت ٹیسٹ دینے کا طریقہ بھی بتایا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ تقریباً 6 اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کے تحت تجہیز و تکفین کی تربیت حاصل کرنے اور بعد از تربیت ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے ا ور كفن پہنانے كاعملی طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں مدنی پھول بتائے اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور غسل میت میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت کورنگی کابینہ انڈسٹریل ایریا میں مدنی مشورےکاانعقا د ہوا جس میں شعبےکی 6 ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اورشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسے اہم نکات بتائےجس پر 2 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ذمہ داری لی، 1 نے علاقہ اور 1 نے ڈویژن پر کام کرنے کے لئےخود کو پیش کیا، اس کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے بھی اس شعبے کےتحت دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات  تحت میمن نگر کے ذیلی حلقے کے ڈی اے سوسائٹی میں کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ سکھایا اور اسے ہاتھوں ہاتھ یاد کروایا نیزکفن کی پیمائش اور کفن پہنانے کا طریقہ نہایت آسان انداز میں سکھایا ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو غسل میت کی فضیلت بتا کر ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائیں جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 1 صدر کابینہ کے مختلف ذیلی حلقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہوا جن میں 154اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے پانی کے اسراف سے بچتے ہوئے غسل میت دینےا ور کفن پہنانے کاطریقہ سکھایا۔ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کےزیر اہتمام پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ فیضان عائشہ صدیقہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 85 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے کفن کاٹنے اور غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سرگودھا اور بھلوال زون میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اور دینی کام کرنےکے حوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔مزیدہر ہر ڈویژن میں کفن دفن کے تربیتی اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت  اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ کی اطراف خانقاہ ڈویژن کے علاقےبانگڑی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 90 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔ مزید مہینہ میں ایک کفن دفن تربیتی اجتماع شروع کروانے کے لئے اسلامی بہنوں سے نیتیں بھی کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں چشمہ ڈویژن کے علاقے عمرخیل میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے اور کفن پہنانےکا پریکٹیکل طریقہ اسلامی بہنوں کو سکھایا۔

کفن دفن اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور غسلِ میت میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز انہیں ذیلی حلقوں میں ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بھی اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن دفن کورس کروانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ٹیسٹ دینےکےلئے نام بھی لئے اور اس کےساتھ ہی شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھو ڑ لائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے ا ور كفن پہنانے كاعملی طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں مدنی پھول بتائے اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا اور غسل میت دینےکے کار خیر میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن تهانہ بولا خان میں کفن دفن اجتماع کاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داران سمیت 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینےاور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اوراس کے بعد انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کی۔