دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  اورنگی ٹاؤن کابینہ سطح کی دسمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے :

کابینہ میں روز لگنے والے مدارس المدینہ بالغات کی تعداد: 129

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد:1 ہزار 579

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 129

گھروں میں لگنے والے مدرسے کی تعداد : 7

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 14

گھر مدارس و روز لگنے والے مدارس المدینہ بالغات کی کل تعداد: 136

ان میں پڑھنے والیوں کی تعداد:1 ہزار 593

اسی طرح کابینہ میں ناظرہ کورس کے درجات کی تعداد: 5

جس میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 81

مدارس المدینہ بالغات میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والیوں کی تعداد: 26

ناظرہ قرآن مکمل کرنے والیوں کی تعداد: 6

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 780

مدنی مذاکرہ دیکھنے ، سننے والیوں کی تعداد: 512

نیز اعمال کا محاسبہ کرنے والیوں کی تعداد: 1ہزار 173


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام  پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء  کوڈویژن جڑانوالہ میں 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا اختتام ہوا جس میں دعوت اسلامی کی جانب سے 26 دن کا کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سےمدنی قاعدہ کا ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو ناظرہ کورس کرنے کی بھی نیتیں کروائی گئی اسلامی بہنوں نے ناظرہ کورس کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت 30 دسمبر 2021 ء  ڈویژن ساکرو میں پاکستان مشاورت نے مشورہ کیا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات و طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے نظام کو بڑھانےاور دینی کاموں کے حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کی۔متفرق پینڈنگ کاموں کا فولو اپ لیا اور ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے کا ہدف دیا۔طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء میانوالی زون کندیاں میں ہونے والے 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا اختتام کیا گیاجس میں رکن زون شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں اور شعبہ شب و روز کی رکن ریجن اسلامی بہن  نے شرکت کی، رکن زون نے اسلامی بہنوں کو قرآن کی تعلیم سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی فضیلت وفوائد بیان کئے،کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا گیااورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں کروائیں۔ مزید اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام 21 دسمبر 2021 ءبروز منگل کراچی بن قاسم زون کی کابینہ میمن گوٹھ مزار خان جوکھیو گوٹھ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسات اور ذمہ دار سمیت کم و بیش 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی پھول دئیے، مدرسات کی تربیت کرتے ہوئے فالو اپ بھی لیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے قرآنِ پاک پڑھنے کے جذبات کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنیں )کے تحت 24دسمبر 2021 ءکو کراچی ، ناظم آباد گلبہار ڈویژن میں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جائزہ لیا، تحریری کام چیک کئے مدرسے کے دیگر امور پر مدرسات سے مشورہ کیا اور طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی فیصل آباد ریجن کی نومبر 2021 ءکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :845

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8209

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :845

گھروں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 781

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 1676

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5826

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3258

رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5195

ماہ نومبر میں فیصل اباد ریجن میں 55مدارس کا اضافہ ہوا اس اضافہ کے ساتھ پاک سطح پر اول پوزیشن رہی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 دسمبر بروز پیر شریف اوکاڑہ زون میں مفتشہ اسلامی بہن کا تربیتی شیڈول ہوا جس میں زون کی مدرسات و طالبات کی تعداد 52رہی۔ اس میں تجوید کی اہمیت اور غلط پڑھنے کی وعید ، درست پڑھنے پڑھانے کی نیتیں ،حروف کے مخارج اور مدنی قاعدہ کے اسباق میں ہوجانے والی غلطیوں اور درست پڑھنے کا انداز سکھانے کی کوشش کی گئی ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرستہ المدینہ کے تحت 18 دسمبر2021 ء کو زکریہ گوٹھ میں پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےکراچی ریجن کی صحرائے مدینہ زون تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات کا مدنی مشورہ لیا۔

اس دوران شعبے کے متفرق کا موں کا فالو اپ ، تقرری مکمل کرنے ، نئے مدارس اور کورسز کے آغاز کرنے کا ہدف دیا نیز مدرسات اور طالبات کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شرکاء نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار پیش کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ کے تحت 18 دسمبر2021  ء کوکراچی ریجن زون صحرائے مدینہ زکریہ گوٹھ کابینہ مقام زکریہ گوٹھ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنوں کے درجے کا پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جائزہ لیا ،  تحریری کام چیک کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 18دسمبر 2021ءکو  ریجن حیدرآباد کی لاڑکانہ زون کے ڈویژن لاڑکانہ میں قائم جامعتہ المدینہ ام عطار میں ڈویژن نگران کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت کی مدرسات و طالبات کے ساتھ اجلاس منعقد ہواجس میں طالبات مدرسات اور اس شعبہ کی ذمہ داران نے شرکت کی

ڈویژن نگران نے طالبات و مدرسات کو 8 دینی کاموں میں شمولیت، اپنے گھر علاقوں میں دینی کام پھیلانے، منسلک کی ڈیٹا انٹری کرنے، اور آگے بڑھنے کا ذہن دیا طالبات نے اچھی نیتیں کیں اور مدرسات نے بھی طالبات سے مضبوط فالو اپ لینے کی نیت کی۔