دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 13 اکتوبر2022ء  بروز جمعرات انڈونیشا سے آئی ہوئی 6 اسلامی بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلز صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا ۔

اس دوران ان کو حفظ کلاس فل ٹائم، ناظرہ کلاس شارٹ ٹائم کے شیڈول سے آگاہی دی گئی جس میں انہیں نیو مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹارٹ کرنے، تعداد مکمل رکھنے، بڑھانے اور پیرنٹس سے ڈیلنگ کرنے کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں چھوٹی چھوٹی بچیوں کی منزل سبق، سبقی سمیت اذکار و دعا وغیرہ سنوائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 16 ستمبر2022ء کو حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات، ڈویژن تا ٹاؤن 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبے کے متفرق دینی کا موں کا فالو اپ کیا نیز جلد ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے اور درجہ جائزہ مفتشہ بناکر تفتیشی نظام مضبوط بنانے، تقرری مکمل کرنے نیز نئے مدارس اور کورسز کے آغاز کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ گلی گلی مدرستہ المدینہ کھولنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


16ستمبر2022 ء بروز جمعۃ المبارک  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کے تحت تکمیل قرآن کرنے والی 36 طالبات کے لئے حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔

٭ اس اجتماع میں مختلف شہروں حیدرآباد ،کوٹری، لطیف آباد، ٹنڈو محمد جام، دادو اور جامشورو کی تقریبا 80 اسلامی بہنو ں سمیت عالمی وپاک شعبہ ذمہ دار ، حیدرآباد کی ڈویژن تا ٹاؤن سطح کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

٭ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’تعلیم قرآن عام کرنے اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بیش بہار تربیت کے مدنی پھول دیئے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں عالمی و پاک مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے طالبات کو اسناد پیش کئیں گئیں۔

٭اسی طرح اچھی کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کو بھی حوصلہ افزائی کے طور پر تحائف دیئے گئے۔

٭سند حاصل کرنے والی طالبات نے مزید مدرسات تیارکرکے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسہ کھلوانے اور قاعدہ ناظرہ کورسز کروانے کا ہدف بھی لیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گجرانوالہ ڈویژن تا یوسی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز ذمہ دار ، فیضانِ اسلام کی اراکین اور صوبہ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مشورے میں ذمہ داران کی تنظیمی نکات پر تربیت کی گئی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ بڑھانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گجرانوالہ کے یوسی میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں گجرانوالہ کے علاقے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی نگران سمیت گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے رابطے مضبوط رکھنے نیز سافٹ وئیر میں ڈیٹا محفوظ رکھنے سے متعلق تربیت کی۔ علاوہ ازیں احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے اور بانئ دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی قربانیاں بتا کر مزید دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مختلف اہداف دیئے مثلاً: نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کرنا، گلی گلی مدرسۃ المدینہ بالغات قائم کرنا اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے گئے۔


30 اگست 2022ء کو  صدیق آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں قرآنِ پاک مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں میں اسناد تقسیم کرنے کے لئے اجتماعِ پاک منعقد کیا گیا۔ اس اجتماعِ تقسیمِ اسناد میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے اسلامی بہنوں میں اسناد تقسیم فرمائیں۔ 


شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا پاکستان  سطح پر ہونے والا دو دن کا لرننگ سیشن جو فیصل آباد میں 11،12 جون 2022ء کو منعقد کیا گیا اس میں شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلی گلی بچیوں کے مدرسے کھولنے کے حوالے اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے۔

٭اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مزید پنجاب کے دیگر شہروں میں 13 تا 17 جون 2022ء میں مدنی مشوروں کا جدول بنایا جن میں فیصل آباد ، سرگودھا ، گجرانوالہ، لاہور اور شیخوپورہ میں تینوں شعبوں گلی گلی مدرسۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ ناظرہ کورسز کی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کئے۔

مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے۔ ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں ہفتہ وار سنتوں بھرا جتماع، علاقائی دورہ ، سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں بھی شرکت کی۔مزید اس جدول میں فیصل آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے ان کے گھر جاکر ان کے عزیز کی فوتگی پر تعزیت کی اور دارالسنّہ میں بیان بھی کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ بالغات کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ساؤتھ گلشن اقبال کا بینہ دارسنہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات سے تعلیمی نظام کے حوالے سے مشاورت کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو دینی کام اور تعلیمی معیار بڑھانے کا ذہن دیا نیز کورس میں کامیابی کے بعد کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو تدریسی خدمات انجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


31 مارچ2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ بالغات کے تحت کراچی سٹی ناظم آباد گلبہار ڈویژن میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان المبارک میں ہونے والےتلاوت قراٰن کورس کے حوالے سے تربیت کی، نیز دینی کام اور تعلیمی معیار بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح گزشتہ دنوں علاقہ جہانگیر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں تربیتی سیشن کا سلسلہ رہا جس میں پاکستان مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ رمضان المبارک میں تلاوت قراٰن کورس کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ ڈویژن مہاجرکیمپ کی  ماہ دسمبر کی کارکردگی درج ذیل ہے:

مدارس میں لگنے والے درجے کی تعداد: 25

مدرسات کی تعداد: 25

طالبات کی تعداد: 301

گھر مدرسے کی تعداد: 20

گھر مدرسہ میں طالبات کی تعداد: 39

مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد: 123

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 186

محاسبہ کرنے والی طالبات کی تعداد: 238


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بلدیہ کابینہ سطح کی دسمبر2021 ء کی کارکردگی یہ رہی:

مدارس میں لگنے والے درجے کی تعداد: 98

ان مدارس میں مدرسات کی تعداد: 98

طالبات کی تعداد: 704

گھر مدرسے کی تعداد: 32

گھر مدرسےطالبات کی تعداد: 66

مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد: 351

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 448

محاسبہ کرنے والی طالبات کی تعداد:656 


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  کوئٹہ زون کی دسمبر2021 ء کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

درجے کی تعداد: 36

مدرسات کی تعداد: 35

طالبات کی تعداد: 396

مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد: 101

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 167

محاسبہ کرنے والی طالبات کی تعداد: 113