6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گجرانوالہ کے علاقے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی نگران سمیت گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں کارکردگی وقت پر جمع کروانے،
ماتحت سے رابطے مضبوط رکھنے نیز سافٹ وئیر میں ڈیٹا محفوظ رکھنے سے متعلق تربیت کی۔ علاوہ ازیں احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے اور بانئ دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی قربانیاں بتا کر مزید دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر
میں مختلف اہداف دیئے مثلاً: نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کرنا، گلی گلی مدرسۃ المدینہ بالغات قائم کرنا
اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے گئے۔