6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گجرانوالہ ڈویژن تا یوسی سطح
کی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز ذمہ دار ، فیضانِ اسلام کی اراکین اور صوبہ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے میں ذمہ داران کی تنظیمی نکات پر تربیت
کی گئی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے
گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز گلی گلی
مدرسۃ المدینہ بڑھانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔
٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گجرانوالہ کے یوسی میں گھر گھر جا کر اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔