دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ(اسلامی بہنیں) کے تحت ماہ نومبر2021ء اور 17 دسمبر تک ہو نے والے دینی کاموں کی کاردگی :

ماہ نومبر 2021 ءمیں اس شعبے کے تحت 151 نئے مدارس کا آغازہوااور 151 ٹیسٹ پاس مدرسات نے تدریسی خدمات انجام دینا شروع کیں اور تقریبا 1ہزار171 نئی اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے اور ضروری دینی علوم سیکھنے کے لئے مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لیا۔

اس کے علاوہ ماہ دسمبر 2021 ء میں مختلف شعبہ جات کے تحت 7ہزار 30 مدارس لگےجن میں تجوید وقراٰت درست کرنے اور ضروری دینی علوم سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً63ہزار 105اسلامی بہنیں مدرسے حاضر ہوتی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ( اسلامی بہنیں) کے تحت 15 دسمبر 2021ءکو گلبہار ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

پاکستان مشاورت سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو دینی کام اور تعلیمی معیارکوبڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز طالبات کی دینی کام کرنے کے متعلق ذہن سازی کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں نيو 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے داخلے لئے۔ اس کورس ميں مدنی قاعدہ ،رہنمائے مدرسين کتاب ، 30 پارے کی آخری سورتيں اور فرض علوم سيکھايا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام10 دسمبر2021 ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹوبہ زون اور فیصل آباد زون کی مدرسات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کلاس کاشیڈول ،تعلیمی تکمیلی شیڈول سمجھایا اور مدرسات کی انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدرسات کے تدریسی امتحان کے حوالے سے اہداف لے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 4دسمبر 2021ء کو ملیر کابینہ لیاقت اسکوائر کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کے جائزےکا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسہ کے دینی کام اور تعلیمی معیار کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور طالبات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ )اسلامی بہنیں (کے تحت 4دسمبر 2021ء کو ملیر کھوکراپار کراچی میں 4 درجات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو دینی کام کرنے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اپنی حاضری کو مضبوط کرنے کے متعلق طالبات کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ  المدینہ کے تحت 6 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسز کے حوالے سے نکات بتائے اور جہاں تقرریاں نہیں وہاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ کورسز کے نظام کو اور ٹیسٹ کے نظام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے تحت 6 دسمبر 2021ء بروز اتوار کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات سمیت دار السنۃ للبنات میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ اور تجوید کے متعلق کچھ بنیادی باتیں بتائی نیز تجوید درست کرنے اور کروانے کی ترغیب دی ۔ اس کے علاوہ سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید دینی کام کرنے کے لئےذہن سازی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدينہ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے مدنی پھول دیئے۔ مزيد مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور فرض علوم کورسز کے حوالے سے اہداف دیئے۔


شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سجاول کابینہ کے جاتی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔


شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 27 نومبر 2021ء کو حیدر آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن زون مشاورت مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے  29 نومبر 2021ء کو ڈرگ کالونی کابینہ میں ناظرہ قرآن کورس کے درجے کا جائزہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریری کام اور طریقۂ تدریس کو چیک کیا اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز طالبات کو دینی کاموں میں اضافہ کرنے اور کوئی نہ کوئی تنظیمی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔