دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن مہارانوالہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کا ذہن بھی دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے
حوالے سے نکات بتاتے ہوئے عاملات نیک
اعمال بننے کا کہا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 22 نومبر 2021 ءکو فیصل آباد
ریجن لیہ زون چوک اعظم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات سمیت کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ و زون سطح پر
تقرری کے حوالے سے اہداف دئیے نیز ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور ماہ
دسمبر2021ء میں نئے مدارس المدینہ کھولنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان
اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اسکول اسٹاف کی 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول میں مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے درجات اور تجوید و قراٰن سے متعلق کورسز کروانے پر کلام کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام اسٹاف کو اپنی تجوید درست کرنے اور ضروری دینی علوم سیکھ کر اپنی
اسٹوڈنٹس کی اس کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن
دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 26 نومبر 2021 ءکو گلشن اقبال میں قائم دارسنہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رہائشی کورس
میں بیان کرنے اوراپنے شعبے کے 1 گھنٹے
والے تدریسی شیڈول سے متعلق نکات سمجھائے۔ بعد میں ناظرہ ٹیسٹ مدرسات کو اسلامی بہنوں کے نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے ممتاز آباد اور مظفر
گڑھ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ریجن
تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں
سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے
کا انداز سمجھایااور پینڈنگ کاموں کا فولو اپ کیا۔ اس کے علاوہ ماہ دسمبر 2021ءمیں نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ
کارکردگی بتائی نیز دینی کاموں میں اضافے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 15نومبر تا 20 نومبر 2021ء کو
کراچی ایسٹ زون 1 اور ساؤتھ زون 2کی ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 مدرسات نے شرکت کی ۔
کورسز ریجن ذمہ دار اور معاون مفتشہ اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ مدرسات کی تربیت کی جس میں مدنی قاعدہ ،حدر ،تفتیش ، تدویر، کے حوالے سے نکات بتائے اور تدریس میں آنے والے مسائل اور انکا حل بتایا اس کے علاوہ بھی دیگر مدنی پھول بتائے۔سیشن کے اختتام پر
اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کے ساتھ ساتھ نیتیں اور اہداف بھی پیش کئے۔
بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر ہتمام 15 نومبر 2021ء کو بن قاسم
زون شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ماتحتوں کی خبر گیری‘‘ کرنے کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ مدارس
المدینہ میں اضافہ کرنے،وقت کی پابندی کرنے اور مدارس میں جائزوں کا نظام مضبوط
بنانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔
اٹھارہ ہزاری اطراف کابینہ ڈویژن کوٹ شاکر میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو جھنگ زون، اٹھارہ
ہزاری اطراف کابینہ ڈویژن کوٹ شاکر میں
بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ان کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ
کیا۔ اس کے بعد شعبہ کے دینی کاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ا ظہا
ر کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر2021ء برزو
اتوار کراچی بن قاسم زون ڈویژن میر پور ساکرو میں شخصیات اجتماع ہواجس میں زون
مشاورت، مدرسۃالمدینہ کی کابینہ نگران اور مدرسات سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دینے کے ساتھ
ساتھ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جِس پر اسلامی
بہنوں نے عطیات جمع بھی کروائے۔
فیصل
آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت فیصل
آباد ریجن میں ماہ اکتوبر
2021 ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :822
پڑھانے
والی مدرسات کی تعداد : 822
ان
مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8 ہزار11
گھروں
میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 749
ان میں
پڑھنے والی طالبات کی تعداد : ایک ہزار
583
ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 5 ہزار443
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3 ہزار 334
رسالہ
نیک اعمال کے ذریعے جائزہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 4 ہزار 933
کراچی
ریجن گوادر زون تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 13نومبر 2021ء کو پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن گوادر زون اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ لیا۔
جس
میں ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے ہدف
دیئے اور شعبے کے متفرق دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے نکات سمجھائے نیز پینڈنگ کاموں کا فالو اپ کیا اور ماہ
دسمبر 2021ء میں نئے مدارس کھولنے کے
حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی ۔ اس کے بعد دینی کاموں میں اضافے کا ذہن
دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام 6 نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اللہ
والی کی ڈویژن مشاورت ، 2 علاقائی ذمہ دار
سمیت 5 مدرسات نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن
دیااور ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔ بعد میں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔