6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 15نومبر تا 20 نومبر 2021ء کو
کراچی ایسٹ زون 1 اور ساؤتھ زون 2کی ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 مدرسات نے شرکت کی ۔
کورسز ریجن ذمہ دار اور معاون مفتشہ اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ مدرسات کی تربیت کی جس میں مدنی قاعدہ ،حدر ،تفتیش ، تدویر، کے حوالے سے نکات بتائے اور تدریس میں آنے والے مسائل اور انکا حل بتایا اس کے علاوہ بھی دیگر مدنی پھول بتائے۔سیشن کے اختتام پر
اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کے ساتھ ساتھ نیتیں اور اہداف بھی پیش کئے۔