دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام  4 نومبر2021 بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 5 ڈویژنز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا اور اسے سہل انداز میں پُر کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سو فیصد مدرسات اور طالبات کی اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ اور مطالعہ کارکردگی کو سو فیصد کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 26اکتوبر2021ءعلاقے ایسٹ زون کورنگی کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات کو انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے شیڈول سمجھایا گیا نیز ROOL MODEL بننے کا ذہن دیا گیا اور مدرسات کو تجویدقراٰن کورس کرنے ،مدرسے میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئےگئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کے تحت  3 نومبر 2021ء کو پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن و زون مشاورت اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورہ میں ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے اہدف دیئے گئےاور شعبے کے متفرق دینی کاموں کو کرنے کے انداز کو سمجھاتے ہوئے پینڈنگ کاموں کا فولو اپ لیا۔ مزید ماہانہ کارکردگی بہتر ہونے پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ علاوہ ازیں ماہ ستمبر 2021ءمیں نئے کھولنے والے مدارس کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 4 نومبر 2021ء کو پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدر آباد ریجن و زون مشاورت اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی ۔


کراچی ایسٹ زون 2  گلزار ہجری کابینہ میں یکم نومبر 2021ء کو شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ماہانہ فیس ٹو فیس مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ٹیلی تھون کے حوالے سے نکات سمجھانے کے ساتھ ساتھ اہداف اور رسید بکس بھی دیں گئیں نیز درجات میں ایک گھنٹہ کے شیڈول کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کا حل بھی پیش کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ  کے زیر اہتمام 2 نومبر2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقا دہوا جس میں ڈویژن شاہنواز کالونی کی ڈویژن مشاورت اور 7 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیااور ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا پھر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ساتھ ہی رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی دعوت دی۔

٭ نیو کراچی کابینہ ڈویژن شاہنواز کے مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں کے شعبے کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی جانب سے اکتوبر 2021ء میں ڈویژن شاہنواز میں ہونے والے دینی کاموں کی مانہ کارکردگی ملاحظہ ہو:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد : 9

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 89

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 9

مدارس کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 50

مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9

رسالہ نیک اعمال کے ذریعے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 86


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیرِ اہتمام یکم نومبر 2021ء بروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی مشاورت تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسےکے نظام کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اورشعبہ کومضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر جہاں تقرریاں باقی ہے وہاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل درآمد کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 اکتوبر 2021ء  بروز جمعرات ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں علاقائی سطح پر مدنی مشورہ ہوا ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ہدف بنا کر کام کرنے کے فوائد‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدارس اور تقرری مکمل کرنےکے حوالے سے فالو اپ کیا ۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیا اور مدرسات کو انفرادی طور پر یونٹس جمع کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔ مزید ان کو جدیدانداز تدریس سکھایا اور طالبات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری طرف شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن بکرا پیڑی کے علاقہ داؤد گوٹھ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیکھنے کا جذبہ پیدا کیجئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسات کو ناظرہ کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر مدرسات نے ایڈمیشن لینے کی نیتیں پیش کیں۔ علاوہ ازیں طالبات کے گھروں میں صدقہ بکس رکھوانے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ اور سعید آباد میں اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد: 23

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 23

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 258

کُل گھر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ کی تعداد: 21

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 47

مدارس کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد: 165

ہفتہ ور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 144

مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112

رسالہ نیک اعمال کے خانے پُر کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 224

٭ڈویژن سعید آباد کے اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی ماہانہ کارکردگی

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد: 12

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 9

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 85

گھر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ کی تعداد: 6

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 8

طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد: 70

ہفتہ ور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53

گھر درس دینے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12

رسالہ نیک اعمال کے خانے پُر کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :63


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت ، علاقائی مشاورت اور 6 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا نیز مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭اسی طرح 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور 13 مدرسات نے شرکت کی۔اس موقع پر کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام  28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن گودھرا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت اور 1 علاقہ مشاورت اور 6 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا۔مزید مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض علوم کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون دینے کی دعوت بھی دی جس میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان ریجن مظفرگڑھ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار، کورسز ریجن ذمہ دار سمیت ڈی جی خان زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں کےشیڈول کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور شیڈول مینج کرنے کے کچھ آسان طریقے سمجھائے۔علاوہ ازیں مدرسات کو ڈی جی خان زون میں 125نیومدارس کا اضافہ کرنےکا ہدف دیا اورٹیلی تھون کی ترغیب دلاتےہوئے مدرسات کو اس سے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون2   لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ ستمبر 2021ءمیں کھلنےوالےنئے مدارس کے حوالے سے اسلامی بہنوں سے فالواپ لیااورشعبے میں ہر سطح پر سو فیصد تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز دینی کاموں میں مزید اضافے کرنے پر نکات بتائے۔ مزیدٹیلی تھون یونٹ سابقہ سال سے ڈبل جمع کرنے اور ماتحت و پڑھنے والی اسلامی بہنوں سے یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔