7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کے تحت ملتان ریجن مظفرگڑھ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار، کورسز ریجن ذمہ دار سمیت ڈی
جی خان زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ
دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی
کاموں کےشیڈول کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور شیڈول مینج کرنے کے کچھ آسان طریقے سمجھائے۔علاوہ ازیں
مدرسات
کو ڈی جی خان زون میں 125نیومدارس کا اضافہ کرنےکا
ہدف دیا اورٹیلی تھون کی ترغیب دلاتےہوئے
مدرسات کو اس سے متعلق نکات بتائے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔