7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن گودھرا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت اور 1 علاقہ مشاورت اور 6 مدرسات
نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ
داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو
اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا۔مزید مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض
علوم کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے
علاوہ ٹیلی تھون دینے کی دعوت بھی دی جس میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔