دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں علاقائی سطح
پر مدنی مشورہ ہوا ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’ہدف بنا کر کام کرنے
کے فوائد‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدارس اور تقرری مکمل کرنےکے حوالے سے فالو اپ کیا ۔ ساتھ ہی ٹیلی
تھون جمع کرنے کا ذہن دیا اور مدرسات کو انفرادی طور پر یونٹس جمع کرنے کے متعلق اہداف
دیئے۔ مزید ان کو جدیدانداز تدریس سکھایا
اور طالبات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
طرف شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن بکرا پیڑی کے علاقہ داؤد گوٹھ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیکھنے کا جذبہ پیدا کیجئے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسات
کو ناظرہ کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر مدرسات نے ایڈمیشن لینے کی نیتیں پیش کیں۔ علاوہ ازیں طالبات کے گھروں میں صدقہ بکس رکھوانے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے
کا ذہن دیا اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔