دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی  طرف سے 24اکتوبر 2021ء بروز اتوار دارالسلام ٹوبہ زون سمندری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 70 سے زائد مدرسات و ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت کرتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیتی مدنی پھول سمجھائے نیز نیو مدرسات و مفتشات تیار کر کے نیو ایریاز میں نیو مدارس المدینہ اور رہائشی کورس کروانے کاذہن دیا جس پرمدرسات نے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام 19 کتوبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی چوک میں اجتماع میلاد کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات و طالبات سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدرسہ اسلامی بہن نے’’ سیرتِ مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر ایک مدرسہ اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ سے کچھ زائد رقم جمع کروائی اور دیگر طالبات نے بھی ایک ایک یونٹ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021ء کو کراچی ایسٹ  زون 1ڈرگ کالونی کابینہ میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسات،طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون کے لئے ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو اہدا ف دیئے نیز طالبات کی بہترین کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورہ  ہوا جس میں طالبات اور مدرسات سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور مدرسات اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی پر فالو اپ لیا نیز تجوید پر توجہ دینے اور شیڈول پر عمل کرنے پر کلام کیا ۔ مزید اسلامی بہنوں کے داخلے لینے اور اُنہیں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھانے پر بھی مدنی پھول دیئے جِس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےزیر اہتمام 16 اور 18 اکتوبر 2021 ء کوگلزار ہجری کابینہ میں محافلِ میلاد کا انعقادہوا جن میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیانات کرنے کے ساتھ ساتھ صدقے کے فضائل بتائےاور اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔مزید طالبات نے آقا ﷺ کی ثناء خوانی کرتے ہوئے نعتیں پڑھیں نیز کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو تحائف دینے کے ساتھ طالبات کو بھی بہترین کارکردگی پر تحائف اور رسائل پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 20 اکتوبر ء2021 کو پاکستان  مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن مشاورت اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ لیا ۔

اس موقع پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کےدینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لتےہوئےانہیں آئندہ کے لئے اہداف سمجھائے نیزماہانہ کارکردگی بہتر ہونے پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔مزید نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی اور دینی کاموں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ماہ ستمبر 2021ءسے12 اکتوبر 2021 ءتک پاکستان بھر میں 129 نئے مدارس المدینہ کا اضافہ ہواجن میں 1ہزار260 نئی اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی علوم سیکھنے کے لئے داخلہ لیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء  بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 حسین آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کو تقرری پوری کرنے سےمتعلق اہداف دیئےاور مفتشات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز ٹیلی تھون کے لئےکوششِ کرنے اور مدرسات کو کورسسز کے ذریعےٹیسٹ پاس کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے جلد اہداف کو پورا کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 میں زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ مشاورتوں  کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کو شعبے کےدینی کام میں معاون اہم نکات بتائےاور ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے دینی کاموں کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی اہداف بھی دیئے نیز ماہ اکتوبر2021ء میں شروع ہونے والے تجوید القراٰن کورس کے اپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے، شرعی و تنظیمی احتیاطوں کے مطابق سجاوٹ کرنےکا ذہن دیا ، اس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 8 اکتوبر 2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 میں قائم مدرسہ حمیدیہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں گلزار ہجری اور گلستان جوہر کابینہ کی مدرسات نے شرکت کی۔

معاون مفتشات نے اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑھانے کےحوالےسے نکات بتائے اور زون نگران اسلامی بہن نے ’’سستی سے بچنے کے طریقے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا ۔ ساتھ ساتھ مدرسات کو 3 ماہ کا آن لائن تجوید القراٰن کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے تجوید القراٰن کورس کے ساتھ فرض علوم ٹیسٹ کی تربیت لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ  اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت جہلم کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران نے تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی مع تقابلی جائز ہ وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےشعبےکےدینی کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائے۔

بعدازاں ربیع الاول کے مدنی پھولوں سے متعلق کلام ہوااور تقسیم رسائل و دینی حلقے لگانےکے اہداف پیش کئے گئےنیز ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکروں کودیکھنے اور مزیداسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرنے کا ذہن دیا گیا۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7 اکتوبر2021ءبروز جمعرات پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹاف کی اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی اجتماع کاانعقاد کیاگیا جس کا آغاز صبح 8:00 بجے سے کیا گیا جس میں تلاوت، نعت شریف، نیتیں، اعمال کا جائزہ ،دینی تعلیم، بچیوں کی اخلاقی کیفیت، تکمیلی کیفیت، انتظامی اموراوردیگراہم نکات پراسلامی بہنوں میں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔ اسلامی بہنوں نے نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کی نیتیں بھی کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ساہیوال زون کی ستمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :1

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :70

گھروں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :2

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :16

مدارس کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :5

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :81

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :44

رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :62


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں مدرسۃالمدینہ  کےزیر اہتمام 4 اکتوبر2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 ملیر كابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں علاقائی و وڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے اور ساتھ ہی سند امتحانات اور ماہانہ جائزےکےحوالےسےمدنی پھول بھی دیئےنیزمدارس کی تعداد بڑھانے، فرض علوم اور ناظرہ ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔