8 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورہ
Sat, 23 Oct , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد
کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں طالبات
اور مدرسات سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور مدرسات اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی پر فالو اپ لیا نیز تجوید پر توجہ دینے
اور شیڈول پر عمل کرنے پر کلام کیا ۔ مزید
اسلامی بہنوں کے داخلے لینے اور اُنہیں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھانے پر بھی مدنی
پھول دیئے جِس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔