دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 میں
زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کو شعبے کےدینی کام میں معاون اہم نکات بتائےاور ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے
دینی کاموں کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی اہداف بھی دیئے نیز ماہ اکتوبر2021ء
میں شروع ہونے والے تجوید القراٰن کورس کے
اپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے، شرعی و تنظیمی
احتیاطوں کے مطابق سجاوٹ کرنےکا ذہن دیا ،
اس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
٭دوسری
طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 8 اکتوبر
2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 میں قائم مدرسہ حمیدیہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں گلزار ہجری اور گلستان جوہر کابینہ کی مدرسات نے شرکت کی۔
معاون
مفتشات نے اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑھانے کےحوالےسے نکات بتائے اور زون نگران اسلامی بہن نے ’’سستی
سے بچنے کے طریقے‘‘ کےموضوع پر بیان
کیا ۔ ساتھ ساتھ مدرسات کو 3 ماہ کا آن لائن تجوید القراٰن کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
تجوید القراٰن کورس کے ساتھ فرض علوم ٹیسٹ کی تربیت لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں
کیں۔