8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےزیر اہتمام 16 اور 18 اکتوبر 2021 ء کوگلزار
ہجری کابینہ میں محافلِ میلاد کا انعقادہوا جن میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیانات کرنے کے ساتھ ساتھ صدقے کے فضائل بتائےاور
اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔مزید طالبات نے آقا ﷺ کی ثناء
خوانی کرتے ہوئے نعتیں پڑھیں نیز کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو تحائف دینے کے ساتھ طالبات کو بھی بہترین
کارکردگی پر تحائف اور رسائل پیش کئے۔