دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیر اہتمام کراچی ریجن  میں قا ئم دارسنہ للبنات میں 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کاانعقادہوا جس میں پاکستان بھر کے دارسنۃ میں کورسز کرنےوالی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک پڑھنےکی فضیلت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائےنیز تجوید درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں ستمبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کا ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 20

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 272

ان مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 178

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 167

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں   ملیر کابینہ ڈویژن سعود آباد کے علاقے صاحبداد گوٹھ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسات و ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےمدرسۃالمدینہ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اور شعبےکےدینی کام کرنےکےحوالےسےانہیں اپڈیٹ مدنی پھول سمجھائےاور ساتھ ہی تمام مدرسات کو معلمات تیار کرنے کا ہدف دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والےدینی کام کی ستمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :22

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :243

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :22

ڈویژن کے کُل گھر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :16

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :40

مدارس کے تحت طالبات کو دیئےجانےوالے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :115

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :160

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :140

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :189


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کے تحت فیصل آباد ریجن کی مختلف زون میں 12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰن ‘‘کاانعقادہوا جن میں کم بیش 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدرسات نے اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ کےساتھ قراٰن پاک مخارج کےساتھ پڑھنےکی پریکٹس کروائی۔کورس کےاختتام پر اراکین ریجن و اراکین زون اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو علاقوں میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور شعبے کے تحت ہونےوالےکورسز کروانے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت بھینس کالونی نمبر7  میں 12 دن پر مشتمل ’’مدنی قاعدہ وناظرہ‘‘ رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھانے کےساتھ ساتھ ٹیسٹ دینےکی تیاری کروائی گئی اورقراٰن پاک کو حدر و ترتیل میں پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا، اس کے علاوہ انہیں فرض علوم کی تربیت دیتے ہوئےسنتیں سکھائی گئیں۔

کورس کی اختتام پر مدنی قاعدہ اور نا ظرہ کاٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کا ذہن دیا گیانیز کورس کے اختتام پر محفلِ ذکرونعت ہوئی جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو رزلٹ و تحائف دئیے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن پرمشتمل’’ معلمہ مدنی قاعدہ کورس‘‘ کاانعقادہواجس میں کم وبیش 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں معلمات و طالبات اور ناظمہ کا پڑھنے/ پڑھانے کے حوالے سے ایک اچھا نظام رہا اور کورس کےبعد ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا نیز اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کاذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

کورس کے اختتام پر اسناد اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار ، زون نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی کی بہاریں اور قراٰن پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو تحائف اور اسناد پیش کیں۔


دعوت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت واہ کینٹ زون میں 12 دن   پرمشتمل رہائشی کورس بنام’’ ناظرہ قراٰن ‘‘ کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مخارج کےساتھ مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن پڑھنےکاطریقہ سکھایا گیااوران کا مدنی قاعدہ ٹیسٹ لیاگیا نیز بعض اسلامی بہنوں کاناظرہ قراٰن پاک کا بھی ٹیسٹ لیا گیا۔

کورس کے آخری دن اختتامی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کامیاب اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف اور تبرکات دیئے نیزانہیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ہونےوالی دینی کاموں کی اگست 2021 کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :87

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :644

ان مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :87

کُل گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :24

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :51

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :544

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :324

رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :624


٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت پچھلے دنوں   کراچی ایسٹ زون2 ناظم آباد کابینہ میں 12 دن پرمشتمل کورس بنام’’ ناظرہ قراٰن ‘‘ کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےطالبات کودرجے میں شیڈول کے مطابق چلنے کاذہن دیا اور کورس کےبعداسلامی بہنوں کے مدرسہ میں پڑھانےکی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد مدرسات سےمدنی مشورے ہواجس میں رزلٹ اجتماع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

٭دوسری طرف اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کے تحت مختلف زونز میں ہونے والے رہائشی کورسز کے مقامات پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ’’ علم دین کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے۔

٭صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں بھی 12 دن کا معلمہ کورس ہواجس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہیں دل لگا کر کورس کرنے کاذہن دیا ۔

٭اسی طرح اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کے تحت مدنی قاعدہ کورس ہواجس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا۔آ خر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں امتحان میں کامیابی کے بعد تدریسی خدمات سر انجام دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن تھارو شاہ میں 12 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہواجس میں16 طالبات نے کورس مکمل کرنےکی سعادت حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں معلمہ،طالبات،کابینہ نگران ، شخصیات، لیڈی ڈاکٹر اوراسکول ٹیچرزنے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کام میں حصہ لینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ان میں دینی کاموں کی دھوم دھام مچانے کی نیتیں پیش کی۔ آخر میں طالبات میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئےجبکہ شخصیات خواتین میں رسائل تقسیم کئے گئے۔


Mon, 27 Sep , 2021
3 years ago

ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں  کے تحت میانوالی زون میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد : 46

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 396

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 46

گھروں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 41

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :112

دیئے گئے گھریلو صدقہ بکس کی تعداد : 45

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :235

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 207

رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 103