8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن پرمشتمل’’ معلمہ مدنی قاعدہ کورس‘‘ کاانعقادہواجس میں کم وبیش 18اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
اس
کورس میں معلمات و طالبات اور ناظمہ کا پڑھنے/ پڑھانے کے حوالے سے ایک اچھا نظام
رہا اور کورس کےبعد ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا نیز
اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کےمدرسۃ
المدینہ میں پڑھانے کاذہن دیاگیاجس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
کورس
کے اختتام پر اسناد اجتماع کا انعقادکیا
گیا جس میں ریجن ذمہ دار ، زون نگران اور
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی کی بہاریں اور قراٰن
پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرابیان کیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے
طالبات کو تحائف اور اسناد پیش کیں۔