8 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیصل
آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دینی کام
Thu, 7 Oct , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کے
تحت فیصل آباد ریجن کی مختلف زون میں 12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’مدنی
قاعدہ و ناظرہ قراٰن ‘‘کاانعقادہوا جن میں
کم بیش 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مدرسات
نے اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ کےساتھ قراٰن پاک مخارج کےساتھ پڑھنےکی پریکٹس کروائی۔کورس کےاختتام پر اراکین ریجن و اراکین
زون اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےبیانات کئے
اور اسلامی بہنوں کو علاقوں میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور شعبے کے تحت ہونےوالےکورسز
کروانے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔