دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت بھینس کالونی نمبر7  میں 12 دن پر مشتمل ’’مدنی قاعدہ وناظرہ‘‘ رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھانے کےساتھ ساتھ ٹیسٹ دینےکی تیاری کروائی گئی اورقراٰن پاک کو حدر و ترتیل میں پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا، اس کے علاوہ انہیں فرض علوم کی تربیت دیتے ہوئےسنتیں سکھائی گئیں۔

کورس کی اختتام پر مدنی قاعدہ اور نا ظرہ کاٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کا ذہن دیا گیانیز کورس کے اختتام پر محفلِ ذکرونعت ہوئی جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو رزلٹ و تحائف دئیے گئے ۔