دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن تھارو شاہ میں 12 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہواجس میں16 طالبات نے کورس مکمل کرنےکی سعادت حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں معلمہ،طالبات،کابینہ نگران ، شخصیات، لیڈی ڈاکٹر اوراسکول ٹیچرزنے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کام میں حصہ لینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ان میں دینی کاموں کی دھوم دھام مچانے کی نیتیں پیش کی۔ آخر میں طالبات میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئےجبکہ شخصیات خواتین میں رسائل تقسیم کئے گئے۔