ہر ہفتے کی طرح آج 10 اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


3اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں پوچھے گئے سوال  (چھوٹوں پر رَحم کس طرح کیا جائے؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جو رَحم دِل ہوگا تو قدرتی طور پراسےچھوٹوں پر رَحم آئے گا، اگرچھوٹا کوئی غلطی کرے تو دَرگُزر (معاف)کیاجائے، شفقت کی جائے، ان کو نظر انداز (Ignore)نہ کیا جائے، بار بار نہ ٹوکا جائے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ اگر میری اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات ہوتی تو انہیں سلام عرض کرتا، دست بوسی کرتا اور مغفرت کی دعا کرواتا۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:فی زمانہ قناعت کی دولت کیسے ملے ؟

جواب: جتنا ملاہے اُ س پر راضی رہئے، دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھیے، دوسروں سے امید بھی نہ رکھیے ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نجات دلانے والے اعمال کی معلومات‘‘سے قناعت کے فضائل (صفحہ75) کا مطالعہ کیجئے۔

سوال: کیاایمبولینس(Ambulance) کو راستہ دینا چاہیے؟

جواب: جی بالکل دینا چاہیے، بعض اوقات اس میں مریض ہوتا ہے اور اسے جلد ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے، اس کے علاوہ اور بھی کوئی گاڑی ہو تو ایثار کرتے ہوئے اسے جانے دیا تو ایثار کا ثواب ملے گا۔

سوال: گھر والے تکلیف دیں تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب:صبر کرنا چاہیے ، گھر والے بدمزاج ہوں تو در گزر کیجئے، اچھے انداز میں سمجھائیے، محبت وشفقت کابرتاؤکیجئے۔

سوال: گھر والے بچوں کو سمجھاتے بھی ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں ،اس کی کیا وجہ ہے ؟

جواب: بعض بچے شریف ہوتے ہیں جو تنگ نہیں کرتے ، لیکن اکثر بچے آزاد خیال ہوتے ہیں وہ نہیں سمجھتے، بچوں کو مدنی چینل(Kids Madani Channel) دکھائیں، اس سے انہیں مدنی پھول ملیں گے۔

سوال: عید ِمیلادُ النبی (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم)کے موقع پر کس طرح ڈیکوریشن کی جائے ؟

جواب:اس طرح سجاوٹ کریں کہ راستہ تنگ نہ ہو، سڑک وغیرہ کھود کر خراب نہ کی جائے، کسی مسلمان کی دِل آزاری اوراسے تکلیف نہ ہو،سب کچھ عین شریعت کے مطابق کیا جائے۔

سوال: عید ِمیلادُ النبی کے لیے جو چراغاں (Lighting)کیا جاتا ہے،یہ لائٹنگ کب چلائی(On) جائے اور کب بند(Off) کی جائے؟

جواب: جب اندھیرا ہوجائے تو لائٹنگ چلائی جائے اور جب چہل پہل بند ہوجائے ، لوگوں کے سونے کا وقت ہوجائے تو فوراً بند کردی جائے۔

سوال: عشقِ رسول بڑھانے کے لیے کیا کرنا چاہئے ؟

جواب: رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوبیوں کی معلومات حاصل کی جائیں، سیرت کا مطالعہ کیا جائے، درُود و سلام کی خوب کثرت کی جائے، شریعت کے مطابق پڑھی گئی خوش اِلحان نعت خوانوں کی نعتیں سُنی جائیں، اِنْ شَاۤءَ اللہ عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا۔

سوال: مدنی انعامات اور محاسبہ کی جگہ کیا الفاظ بولے جائیں؟

جواب:مدنی انعامات کے بجائے اب نیک اعمال اور محاسبہ کے بجائے "جائزہ"کا لفظ طے ہوا ہے۔

سوال: یومِ قفلِ مدینہ کس طرح منایا جائے ؟

جواب:ہرعیسوی (انگریزی)ماہ کی پہلی پیر(1st Monday)کو یومِ قفلِ مدینہ منایا جائے ،اگر ہم فضول اور گناہوں بھری باتوں سے بچ جائیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے، زبان کی وجہ سے بہت مسائل ہوتے ہیں، زبان کو کنٹرول کر نا ضروری ہے ، میں ایامِ قفلِ مدینہ پیر، منگل اور بدھ کو منانے کی نیت کرتا ہوں، مجلس نیک اعمال یوم قفلِ مدینہ اور ایامِ قفلِ مدینہ کی کار کردگی مجھے بھیجے۔

سوال: حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت کیا ہے ؟

جواب: 18 ذوالحجة الحر ام ۔

سوال: آپ کا پہلا سفرِ مدینہ کب ہوا؟

جواب: میں نے 1980 میں مدینے شریف کا پہلاسفر اپنے ملک(پاکستان) سے براہِ راست کیا تھا۔

سوال:امیراہل سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےیومِ قفلِ مدینہ یاایام ِقفلِ مدینہ منانے والوں کو کیادُعادی؟

جواب:یا اللہ !جو کوئی ہر مہینے ایامِ قفلِ مدینہ 3 دن کے لیے منائے، اُس کا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو ، اس کو تیرے محبوب (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے جلوےنظر آئیں، دیدار ہو،اُن کے گھر میں سکون قائم ہو، قبر و آخرت میں امن قائم ہو ،نزع کی سختیوں سے یہ بچا رہے اور بے حساب مغفرت اس کا مقدر ہو ،اُن سب کے صدقے میرے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو، مولائے کریم! سب کو ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت نصیب فرما، کہ مہینے میں 3 دن خصوصیت کے ساتھ اور پھر زندگی بھر ہماری زبان پر مدینے کا لاک(Lock) یعنی تالا لگ جائے ، ہم اسی وقت بولیں جب اس کی ضرورت ہو اور اےرب!تیری رضا ہو، تیری رضا نہ ہو تو ہم نہ بولیں کاش! کرم فرما دے، اللہ پاک !کرم فرمادے، جو یومِ قفلِ مدینہ 1 دن کا منائیں گے، ان کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرمالے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اور اُس کی آل کو ہمیشہ جادو اور شریر جِنّات کے اثرات سے محفوظ فرم ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے کی رات کو بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


27ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں کئے گئے سوال (کفریہ جملے بولنے سے کس طرح حفاظت ہو؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ علم اوراہلِ علم وعلمااوراچھی صحبت اوراسلامی کتابوں کے مُطالعہ سے دُوری کی وجہ سے بعض نادان لوگ کفریہ کلمات بول دیتے ہیں، ہرشخص ایمان کی قدرسمجھے، اپنے ایمان کی حفاظت کی فکرکرے، دعوت ِاسلامی سے وابستہ رہے، مدنی چینل دیکھتارہے توایمان کی حفاظت کے اسباب ہوں گے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ حدیثِ پاک میں ہے،’’ جس نے اچھّی طرح وُضو کیااور پھر آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اورکلمۂ شہادت پڑھا،اُس کے لیے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے اندر داخل ہو۔ (مُلَخَّصاً صحیح مسلم،1/122)

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:نظرکمزورنہ ہواس کا کوئی وظیفہ بتادیجئے؟

جواب: جو وُضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کرسُوْرَۂ قَدْر(اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةِالْقَدْرِ)پڑھ لیا کرے ،اُس کی نظر کمزور نہ ہوگی۔ (مسائلُ القرآن ص 291)

سوال:روزی میں برکت کا کوئی وظیفہ بتادیجئے ؟

جواب: نمازِ فجر کے بعداوّل وآخرچودہ (14)مرتبہ دُوردشریف ،ایک ہزارچارسو(1400)مرتبہ’’ یَا وَہَّابُ‘‘پڑھیں ۔

سوال:چشتی کون ہوتے ہیں ؟

جواب: سلطانُ الہند حضرت خواجہ غریب نوازسیدحسن سنجری چشتیرحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں جومُرید ہوں،انہیں چشتی کہتے ہیں اورجو حضرتِ غوث ُالاعظم سیدعبدالقادِرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلےمیں مُرید ہوں، انہیں قادِری کہا جاتاہے ۔

سوال:کیا لیٹ کرموبائل استعمال کرنے کا بھی کوئی نقصان ہے ؟

جواب:کیوں نہیں !ہروہ عمل جس سےآنکھوں پر زورپڑے،اسی طرح آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے۔

سوال:17 صفر المظفرآپ کی والدہ کی برسی ہے، اپنی والدہ کاکوئی یادگارواقعہ سنادیجئے ؟

جواب:ماں کی محبت اورممتا(ماں کے پیار)کی قدرماں کےمرنےکےبعدہوتی ہے،اللہ پاک ماں کی زندگی میں ہی اس کی قدرنصیب فرمائے۔ ایک مرتبہ میرےایک دوست نے میری ماں کے سامنے میراذکرکیا تو میری ماں نے روتے ہوئے کہا کہ میرابابو (بچپن میں میرالقب تھا)کھیلنے کے دنوں میں کھیلانہیں، اس نےمحنت مزدوری کی ہے ۔

سوال: آپ نےبتایا کہ گھریلومسائل وغربت کی وجہ سے آپ نےبچپن سے محنت مزدوری کاسلسلہ شروع کیا تو دینی ماحول ،امامت اورنیکی کی دعوت دینے کی طرف مائل ہونے کا کیا سبب ہوا؟

جواب:ہمارےگھرمیں نمازوغیرہ کا ماحول تھا ،مذہبی گھرانہ تھا ،میری والدہ نمازکےلیے جگاتی تھیں ،بڑے بھائی کے ساتھ مسجدمیں جاتاتھا،اللہ پاک کے فضل سے یہی سبب ہے۔

سوال:سلسلہ ٔسہروردیہ کےبانی کون ہیں ؟

جواب:حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی بغدادیرحمۃ اللہ علیہ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” کن لوگوں کی دُعا قبول ہوتی ہے “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کی دعاؤں پر رحمت کی خاص نظر فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


’’مال ‘‘مومن ،کافر، نیک، فاسق سب کو حاصل ہوتا ہے جبکہ نفع بخش علم صرف مومن کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ (صراط الجنان جلد ششم ص345)

مسلمانوں کے دلوں میں علم دین کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 26ستمبر 2020ء کی شب 9:30 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


عاشقان رسول کو علمِ دین سے سیراب کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 19ستمبر 2020ء کی شب 9:30 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


علم مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے، مسلمان ہمیشہ حصولِ علم کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے،ان  علم کے پیاسوں کےلیے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 12ستمبر 2020ء کی شب 9:30 دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


5ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ امام غزالی نے لکھا ہے کہ عورتوں کابُرقع سادہ اورڈِھیلاڈَھالاہوناچاہئے ، آپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان کے دل میں اَہلِ بیت اورصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان کی محبت ہونی چاہئے ،حدیثوں میں اس کی ترغیب بھی آئی ہے۔اپنے بچوں کو بھی اہلِ بیت اورصحابۂ کرام کی محبت سکھانی چاہئےتاکہ بچے بچے کے دل میں ان کی محبت ہو۔یہ محبت سعادت مندوں کا حصہ اوراللہ پاک کا فضل ہے۔ ہرصحابی عادل اورمتقی ہے اورہمارے لیے واجبُ التَّعْظِیم ہے ۔ہمیں ہرصحابی اوراہلِ بیت کےہرفرد کی محبت میں مضبوط ہوناچاہئے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینافِسْق(گناہ)ہے ،گالی دینا مسلمان کی توہین ہے ،ہراچھی فطرت اورشرافت والاگندی گالیاں دینے والے سےگِھن کھاتاہے ۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:18محرم الحرم ’’یوم مفتی دعوتِ اسلامی ‘‘ہے، اس موقع پر آپ کیافرماتےہیں؟

جواب:ہراسلامی بھائی اوراسلامی بہن کم ازکم 18دُرُودشریف پڑھ کر مفتیٔ دعوتِ اسلامی کو ایصالِ ثواب کرنا نہ بھولیں ۔

سوال:کم وقت میں زیادہ علمِ دین حاصل کرنے کے لیے کیا کریں ؟

جواب:کعبہ شریف کی طرف منہ کرکے مُطالَعہ کریں گےتو ان شاۤءَ اللہ زیادہ علم حاصل ہوگا،کعبہ شریف کی طرف منہ کرکےبیٹھنا سنّت بھی ہے ۔ آج کل کرسیوں پر بیٹھنے کا رواج ہے ،میرامشورہ ہے کہ جن سے بَن پڑھے وہ زمین پر بیٹھیں ،پیدل چلنے کی عادت بنائیں ،پانی خوب پئیں،پانی پینا گُردوں(Kidneys) کی صحت کے لیے ضروری ہے۔چھوٹے لقمے لے کرخوب چباکرکھائیں ،عبادت پر قوت حاصل کرنے، عبادت بہتراندازسے کرنے کی نیت سے احتیاطیں کریں ۔

سوال:شوگر(Sugar)نہ ہو،اس کے لیے کیاکرنا چاہئے ؟

جواب:میٹھا کم استعمال کریں ،چائے میں کم میٹھا ڈالیں ،مٹھائیاں نہ کھائیں ،چاول پکانے سے پہلے پانی میں بگھوئیں اورپہلاپانی نکال دیں،پیدل چلیں۔

سوال: کیا آم (Mango)کھانے سے شوگربڑھتاہے ؟

جواب:میراتجربہ ہےکہ آم کھانے سے شوگرمیں اضافہ نہیں ہوتا،مگرآپ کھانے سے پہلے اپنے طبیب(Doctor) سے مشورہ کرلیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ اچھی بُری صحبت پڑھ یا سُن لے،اس کو اپنےپسندیدہ بندوں کی صحبت نصیب فرما اور اس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


حضرت سیدنا امام حسین اور دیگر شہیدان کربلا رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے ایصالِ ثواب کے لئے 29 اگست 2020ء بمطابق شب عاشوراء 1442ھ کومدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا ۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کئے اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس مدنی مذاکرے میں صاحبزادہ مولانا عبید رضا عطاری مدنی ،مولانا محمد عمران عطاری اور ابو البنتین حاجی حسان عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ دوران مدنی مذاکرہ اہل بیت اطہار کی شان میں مناقب بھی پڑھی گئیں۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: کیاعاشُوراءکےدن قینچی،چاقو اورچُھری استعمال نہیں کرنی چاہئے؟

جواب: یہ عوامی بات معلوم ہوتی ہے ،ضرورت ہوتو عاشُوراکےدن قینچی،چاقو اورچُھری استعمال کرنےمیں حرج نہیں ۔

سوال:کسی شخصیت کی یادمنانے کی اصل رُو ح کیاہے ؟

جواب: کسی شخصیت کی یادمنانےکی اصل رُوح یہ ہے کہ اُن کے نقشِ قدم پر چلاجائے، اُن کی تعلیمات وسیرت پر عمل کیاجائے ۔

سوال:بہت بڑی مصیبت کیا ہے؟

جواباللّٰہ،تَاللّٰہ، باِللّٰہ (یعنی اللّٰہ پاک کی قسم)خاتمہ بُرا ہونا بہت بڑی مصیبت ہے،اللّٰہ پاک ہمارااچھا اورایمان پر خاتمہ فرمائے،مدینے کی گلی میں ایمان وعافیت کے ساتھ گنبدِخَضراءکے سائے تلے شہادت کی موت نصیب فرمائے۔

سوال: نمازاورجماعتِ نمازکے بارے میں آپ کیا فرماتےہیں؟

جواب:جب تک ہمارے ہوش و حواس قائم ہیں ،ہماری ایک بھی نمازبلکہ جماعتِ نماز نہیں چھُوٹنی چاہیئے۔

سوال: رزق اورروزی کے بارے میں ہمیں کیا ذہن بناناچاہئے اورروزی کمانے میں ہمارااندازکیساہو؟

جواب: اللہ پاک نے جو زندگی مقدرکی ہے، اس میں اللہ پاک نے روزی اوررزق کو اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے ،جو روزی مُقدرمیں لکھی ہے وہ مل کررہے گی، کسب وکام میں جدوجہدضرورکرنی چاہئے مگرمال کمانے میں حرص ولالچ نہ ہو۔

سوال: کیا چیزآخرت میں کام آئے گی؟

جواب:مسلمانوں کی تکلیف دُورکرنا ،ان کے کام آنا کام آئے گا،کسی بے روزگارکو کام دھندے پر لگادیا،مصیبت زدوں کا گھربنادیا،بارشوں وغیرہ کی وجہ سے کوئی ٹُوٹ پھُوٹ ہوئی ہوتو اسے دُرست کروادیا ،یہ سب آخرت میں کام آئیں گے۔

سوال: مُعلومات کےمطابِق دعوت ِاسلامی کاقیام 2ستمبر1981ء کو ہواتھا ،کیااس دن ’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘کی ترکیب کی جائے ؟

جواب:واہ !کیا بات ہےیومِ دعوتِ اسلامی کی، کلینڈرکے مطابق2ستمبر1981ءکو اسلامی تاریخ 4ذُوالقَعْدۃ ِالْحَرام1401 ھ ہے ،اگر’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘4 ذُوالقَعْدۃ ِالْحَرام کو رکھا جائے تو پھرموسِم کے مسائل ہوں گے،حُسنِ اِتفاق سے ستمبرمیں پاک وہند وغیرہ کا موسِم خوشگوارہوتاہے ،’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘2ستمبرکو ہوتو موسم کے مسائل نہیں ہوں گے ۔(نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا محمدعمران عطاری مدظلہ العالی نے اعلان کیا کہ 2ستمبر2020ءکو”یوم ِ دعوتِ اسلامی ‘‘کے موقع پر رات تقریباً 09:30بجےمدنی چینل پر محفلِ نعت ہوگی ،جس میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تشریف آوری بھی ہوگی ،جانشینِ امیراہلسنت ،اراکینِ شوریٰ اوردیگرمبلغین بھی شرکت فرمائیں گے،تمام عاشقانِ رسول کو شرکت کی دعوت ہے)

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ فضائل امام ِ حسینپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ! جو کوئی رسالہ ” فضائلِ امام ِ حسین کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسے جنّتی ابنِ جنّتی امامِ حُسینرضی اللہ عنہ کا جنّتُ الفردَوس میں جَوار(یعنی پڑوس)نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


گزشتہ رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی کوئی ساتھ ہو تو اس کے بھی حقوق ہیں، ایک لمحے کے لیے بھی صحبت ہو تو اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ مذاق مسخری سے اجتناب کیجئے، نہ صرف نگران یا استاد کی موجودگی میں سنجیدگی ہونی چاہیے بلکہ ہر وقت عمل صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:كوئی کام تربیت حاصل کرکے کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: ہر کام کے لیے تربیت ضروری ہے، بغیر تربیت کے کام کرنے سے بعض اوقات وہ کام خراب ہوجاتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سوال :جہیز کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:جہیز دینا سُنت سے ثابت ہے ،مگراب اس میں کئی خرابیاں آگئی ہیں جن کو دُور کرنا چاہیے۔

سوال :حدیثِ مبارکہ پڑھنے پڑھانے میں کس طرح کےآداب كاخيال رکھنا چاہئے؟

جواب: حضرت امام مالک رحمۃاللہ علیہحدیث پڑھانے سے پہلے غسل کرتے، خوشبو لگاتے اور اچھی جگہ بیٹھتے تھے،اللہ پاک ان کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ پاک کا ادب و احترام نصیب فرمائے۔

سوال :علمِ دین سکھانے کے بارے میں بزرگوں کا کیا جذبہ تھا ؟

جواب:ایک بزرگ کا قول ہے کہ میرے بس میں ہوتا تومیں لوگوں کوعلمِ دین گھول کر پِلا دیتا۔

سوال:شرعی مسائل سیکھنے کے لیے آپ کس طرح کوشش کرتے تھے؟

جواب:ایک ایک مسئلہ پوچھنے کے لیے عوامی سواری میں سوا سوا گھنٹہ سفراور بسااوقات کافی دیر پیدل چل کرمفتی وقار الدین قادِری رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں جاتا تھا۔

سوال :دِینی کتب کے مطالعے کے حوالے سے طلبہ کو آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

سوال :دورۂ حدیث شریف علمِ دین کے طلبہ کاکیا آخری سال ہوتا ہے؟

جواب: یہ ان کا پہلا سال ہونا چاہیے،علمِ دین تو پنگھوڑ ے سے قبر تک حاصل کرنا ہے۔ علمِ دین اللہ پاک کے لیے حاصل کر نا چاہیے نہ کہ سند اور ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہش ہو۔

سوال :طالبات علمِ دین حاصل کرکے کیا خدمات سر انجام دیں؟

جواب:یہ بھی اپنے جامعۃ المدینہ میں تدریس کریں، دعوتِ اسلامی کی کوئی تنظیمی ذمہ داری ملے تو اسے سر انجام دیں، شادی کے بعد بھی علمِ دین کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔

سوال:سادگی کے بارے میں کچھ مدنی پھول ارشاد فرما دیجئے؟

جواب:اسلامی بھائی بھی اور اسلامی بہنیں بھی سب سادگی و عاجزی اپنائیں،ہلکے کلر(Light Color) کا ڈِھیلا ڈھالہسادہ لباس پہنیں، اسلامی بھائی زلفیں رکھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”محرم کے فضائلپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”محرم کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے،اُس کی کربلا والوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


15اگست 2020ء کی شب تقریباً 10:00  بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکروں میں شرعی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج سمیت بہت سی مفید باتیں بھی بیان کی جاتی ہیں۔

اس مدنی مذاکرے کے دوران جامعۃ المدینہ ملک و بیرون ملک کے دورۃ الحدیث شریف(عالم کورس کی آخری کلاس) کے طلبہ و طالبات کے لئےافتتاح بخاری کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بخاری شریف کی پہلی حدیث اور اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔


گزشتہ رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ میراذہن تھا کہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خانرحمۃ اللہ علیہکےاُس خلیفہ کا مُرید بنوں گا جو براہِ راست اعلیٰ حضرت کے مُرید ہوں، قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہکے بارے میں سناتھا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہکےایک مُرید وخلیفہ مدینہ شریف میں ہیں ،اسی وقت سے آپ کا مریدبننے کا ذہن بن گیا تھا۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ حقوق العبادسے مراد بندوں کے حقوق ہیں، جب قربانی کاجانورخریدنے جائیں تو کسی ماہرتجربہ کاراہلِ علم شخص(جوقربانی کے مسائل کہ کس جانورکی قربانی ہوسکتی ہے؟کس کی نہیں وغیرہ جانتاہو)کواپنے ساتھ لےکرجائیں اوردیکھ بھال کر جانورخریدیں ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: کیا جنّات بھی حج کرتےہیں ؟

جواب:جی ہاں! جنّات بھی حاجی ہوتے ہیں۔

سوال: بجلی کی وائرنگ کیسی ہونی چاہئے؟

جواب: بجلی کی وائرنگ سِیْلِنْگ(پلسترمیں چھپی ہوئی)ہونی چاہئے ،تاریں باہر(Open)نہ ہونااچھاہے،بالخصوص جہاں تاروں کے جوڑہوتےہیں اوراس پر ٹیپ لگائی جاتی ہے،تاروں کی ایسی جگہوں سے شارٹ سرکٹ ہونے اور آگ لگنے کاخطرہ بڑھ جاتاہے ۔

سوال: امیراہل سنت کے پیرو مُرشِد سیدی قطب ِمدینہ حضرت مولانا ضیاالدین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کس مقام پر ہوئی اوراب یہاں اس مقام پر کیابناہوا ہے؟

جواب:پنجاب(پاکستان) کے ضلع سیالکوٹ کے گاؤں کلاس والا میں ہوئی ،اب اس مقام پردعوتِ اسلامی کا جامعۃ المدینہ بناہوا ہے۔

سوال: جب آپ قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضرہوئےتو اس وقت ان کی عمرمبارک کتنی تھی؟

جواب:جب میں ان کی خدمت میں حاضرہواتوان کی عمرتقریباً106سال تھی ،اتنی عمرمیں بھی آپ کا حافظہ بہت مضبوط تھا ،ان کی خدمت میں جو حاضرہوتاتھا،اس کا نام انہیں یادہوجاتاتھا۔

سوال: قطبِ مدینہرحمۃ اللہ علیہکا پوسٹل ایڈریس کیا تھا ؟

جواب:"پوسٹ بکس نمبر92 اَلْمَدِیْنَۃُ الْمُنَورہ(لفظ محمد کےعِلْمُ الْاَعْدَادکے اعتبارسے92نمبربنتے ہیں)،میرے خط(Letter) بہت جاتے تھے، کیونکہ دعوتِ اسلامی بننے سے پہلے بھی میرے ساتھ کافی عاشقانِ رسول تھے،ہماری مرکزی انجمن اشاعتِ اِسلام بنی ہوئی تھی ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ جنّت کی نعمتیںپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ ”جنت کی نعمتیںکے 16 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسےبے حساب بخش کرجنت الفردوس میں اپنےآخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں جنت کی لذیذ نعمتیں کھانے کی سعادت عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم