آج 25جولائی2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکروں میں شرعی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج سمیت بہت سی مفید باتیں بھی بیان کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔

یادرہے کہ یکم ذوالحجۃ الحرام1441ھ سے مدنی چینل پر براہ راست مدنی مذاکروں کا سلسلہ کیا جارہا ہے جو کہ 10 ذوالحجۃ الحرام 1441ھ تک جاری رہے گا۔ 


ایک شخص غصےمیں ہو اور دوسراخاموش ہوجائے تو جھگڑانہیں ہوگا،آگ آگ سے نہیں پانی سے بجھتی ہے،جھگڑے کا سبب بھی دُور کریں،گھر میں درسِ فیضانِ سنت شروع کریں اس سے شرکائے درس کی اصلاح ہوگی اورشیطان بھی دُورہوگا ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مدد کرتے وقت اللہ پاک کی رضا کی نیت ہونی چاہئے،کسی نے کیا خُوب کہا:جس کا عمل ہو بے غرض اُس کی جزا کچھ اور ہے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:بعض گوشت فروش(قصاب)قربانی کا جانورذبح کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں اورکافی دیربعدگوشت بنانے آتے ہیں ،اس پریشانی سے کیسے بچا جائے؟

جواب:جب گوشت فروش سے جانورذبح کرنے کا ریٹ طےکریں تواسے پابندکریں کہ وہ ایسانہ کریں ،گوشت فروشوں کو بھی چاہئے کہ وہ ایسانہ کریں بلکہ ایک شخص کا کام مکمل کرنے کے بعد دوسروں کی طرف جائیں ،اس سےمسلمانوں کا دل خوش ہوگا،وہ پریشانی سےبچیں گےاورمسلمانوں کا دل خوش کرنا نیکی ہے ۔

سوال:بارش میں نہانا کیسااوراس وقت ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟

جواب: محفوظ جگہ میں جہاں بے پردگی نہ ہو،وہاں بارش میں نہانے میں حرج نہیں،ہمارےہاں گلیوں میں بجلی کی تاریں ہوتی ہیں اوربعض اوقات مین ہول (گندے پانی کی نکاسی کےگٹروغیرہ)بھی کھلے ہوتے ہیں،اس لیے ایسے موقع پرحتی الامکان باہرنہ نکلیں ،سائیکل،موٹرسائیکل اورکاروغیرہ نہ چلائیں، دیواریں گیلی ہوجائیں یا گیلے ہاتھ (بارش ہویا نہ ہو)سوئچ بورڈ(Board Switch) پر نہ لگائیں۔

سوال:قاضی نکاح پڑھائےاوران کے پاس نکاح نامے جمع ہوجائیں تو قاضی کیاکرے؟

جواب:قاضی صاحب کوچاہئےکہ وہ نکاح نامےاپنےپاس رکھنےکےبجائے جن کے ہیں،ان کوتلاش کرکےپہنچائےکیونکہ جب ان کو ضرورت ہوئی اوروہ لینے آگئےاوران کا نکاح نامہ موجود نہ ہواتو جھگڑاکریں گے،نفرت بڑھے گی ،گناہوں کے دروازےکھلیں گے ۔

سوال: لال(Red) دسترخوان استعمال کرنا کیسا ؟

جواب:لال (Red)دسترخوان استعمال کرناجائزہے،البتہ اسے سنت نہیں سمجھناچاہئے،میں استعمال کرنے سے بچتاہوں تاکہ میرےاستعمال کرنے سے لوگ اسےسنت نہ سمجھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ شہرت کی خوا ہشپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ شہرت کی خوا ہشکے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسےشہرت اور اپنی واہ وا کی تباہ کن خواہش سے بچااور اپنی بارگاہ کا مقبول بند ہ بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 18جولائی2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکروں میں شرعی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج سمیت بہت سی مفید باتیں بیان کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


آج 11جولائی2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکروں میں شرعی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج سمیت بہت سی مفید باتیں بیان کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


قربانی کا جانورخریدنے کے لیے جائیں تو اپنے ساتھ ایسے آدمی کو لے کرجائیں جو جانوروں کی عمروغیرہ کی پہچان رکھتاہوں، دیکھ بھال کر لیں،چلاکربھی دیکھ لیں ،جانورکی عمرقربانی کے لیے پوری ہووغیرہ چیزوں کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ اچھا وہ ہے جس سے رب راضی ہو،جس کا خاتمہ ایمان پر ہواوربغیرحساب وکتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ماں باپ بچوں کو سب سے پہلے کس چیز کی تعلیم دیں ؟

جواب: ماں باپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے بچوں کو قرآن ِ کریم اوردِین کی تعلیم دلوائیں ۔

سوال:غُصّہ آجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب:غُصّہ آجائے اگرچہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو،خاموش ہوجائیے ،اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لیجئے ،کھڑےہوں تو بیٹھ جائیے ،بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیے ،وضو کرلیجئے ،جس پر غصہ آیا ہے وہ سامنے ہوتو وہاں سے ہٹ جائیے،مزیدمعلومات جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کےرسالے ’’غصے کا علاج‘‘کا مطالَعہ کیجئے ۔

سوال:اسلامی بہنیں اپنے واٹس ایپ(Whatsapp) کے پروفائل(Profile) اوراسٹیٹس(Status) میں کیا لگائیں؟

جواب:اسلامی بہنیں اپنےپروفائل پرکوئی اچھا ساجملہ مثلاً’’کیا بات ہے مدینے کی ‘‘لکھاہوالگادیں،اسٹیٹس کی جگہ پر مدنی مرکز کی جانب سےجاری کردہ نیکی کی دعوت پر مشتمل تیس سیکنڈ(30 Seconds)کی ویڈیولگادیں ۔

سوال:نمازخشوع و خضوع سے کس طرح اداکرنی چاہئے ؟

جواب:بدن اوردل میں رِقّت ہو،توجہ بھی نہ بٹے ،دل بھی لگا رہے ،تمام سُنّتیں،مستحبات اورواجبات کا خیال رکھے،یہ ذہن بنائے کہ اللہمجھے دیکھ رہا ہے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ ! جو کوئی رسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!“ کے 24 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کے ایمان پر سلامَتی کی مُہر لگادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 4جولائی2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعت اور طریقت کی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید باتیں بتاتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


انفرادی طورپر جوقربانی کی جاتی ہے، اِس سے زیادہ مسائل اوراحتیاطیں  ’’اجتماعی قربانی‘‘میں ہیں ،میری تاکیدہے کہ اجتماعی قربانی وہی کریں جو علمائےاہلِ سُنّت کے زیرِسایہ یہ کام سرانجام دیں ،جو لوگ عُلماسے بے نیازہیں اوراجتماعی قربانی کررہے ہوں تو ان کے ساتھ قربانی کا حصہ نہ ڈالاجائے ۔مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’اجتماعی قربانی کے مدنی پھول‘‘کا بھی مُطالَعہ کریں لیکن اس کا مُطالَعہ کافی نہیں ،عُلماسے سمجھنا بہت ضروری ہے ۔دعوتِ اسلامی کے تحت جو اجتماعی قربانی کی جاتی ہے، اس کا م کوسرانجام دینے والوں کی دارالافتااہلسنّت کےمفتیان ِکرام وغیرہ تربیت کرتے ہیں ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ دنیاوی امراض سے جسم متاثرہوتاہے مگرگناہوں کے امراض سے ایمان ضائع ہونےکا اندیشہ ہے۔جس طرح ہم دُنیاوی امراض سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ گُناہوں کے امراض سے بچنا چاہئے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:بخارکادرجہ حرارت کتنا ہوتو اُسے تیز بخارکہتےہیں اورسب سے پہلے کس کو بخارہوا؟

جواب: بخارکادرجہ حرارت102°F ہوتواُسےتیزبخارکہتےہیں اورسب سے پہلےشیر(Lion)کوبخارہواتھا۔

سوال:کس مرض کو مرضُ الانبیا کہا جاتاہے؟

جواب:بخارکومرضُ الانبیا کہا جاتاہے،ہمارےپیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے بخارمیں ہی وصالِ ظاہری فرمایا۔

سوال:بارش کے وقت کون سی دُعاپڑھی جائے اوراس وقت دُعاکرنےکی کیا فضیلت ہے؟

جواب: یہ دُعاپڑھی جائے :اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا ۔(ترجمہ: اے اللہ! خوشحال کرنے والی بارش برسا) بارش کے وقت دُعا قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔

سوال:کیا ہردُنیاوی نعمت میں زحمت بھی ہے؟

جواب:عموماًہردنیاوی نعمت کے ساتھ زَحمت(تکلیف)بھی لگی ہوتی ہے ،پھول کے ساتھ کانٹابھی ہوتاہے۔بعض اوقات نعمت والاتکبُرکاشِکاربھی ہوسکتاہے،اسی طرح ہردُنیاوی کمال کوزوال ہے۔اللہ پاک ہرحال میں ہمیں عاجزی کرنےاوراپنی بارگاہ میں جھکنے والا بنائے۔

سوال: بچے بازارکی چیزیں کھائیں تو اس کےکیا نقصانات ہیں ؟

جواب:بازاری چیزیں بچوں کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں ،بھوک کم لگتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کھانے والی چیزیں مثلاً پھل فروٹ اورکھانا وغیرہ نہیں کھاتےاورکمزورہوجاتے ہیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ کعبے کے بارے میں دِلچسپ مُعلوماتپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی؟

جواب:یا الٰہی! جو کوئی رِسالہ کعبے کے بارے میں دِلچسپ مُعلوماتکے 25 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو برسات میں طوافِ کعبہ کی سعادت عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 27 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


جسےکروناہوجائے اگروہ اس میں فوت ہوجاتاہے تو شہادت کا درجہ پاتاہے ۔اگروہ صحت یاب ہوجائے تو اسے پلازمہ حاصل ہوجاتاہے ،ایسے کو چاہئے کہ اللہ پاک کی رضا ،ثواب کمانے ،اللہ پاک کی رحمت لُوٹنے کے لیے اورمسلمانوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے اپنا پلازمہ کرونا کےمریض کوعطیہ(Donate) کردے،ہوسکتاہے کہ اُس کاپلازمہ مریض کی جان بچانےکاسبب بن جائے ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے گفتگو فرمارہے تھے۔

آپ کا مزید کہنا تھا کہ غورکیجئے کہ پلازمہ دینے والے سے مریض اوراس کے قریبی رشتہ دارکتنے خوش ہوں گے اوردعائیں دیں گے ۔پلازمہ دینے میں دنیاوآخرت کے کئی فوائدہیں،دعوتِ اسلامی کے ذریعےبھی پلازمہ دیا جاسکتاہے ۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ سورج گِہن کی نماز سُنّتِ مؤکدہ ہے۔21جون 2020ء کوپاکستان میں سورج گِہن کےاوقات مختلف ہیں، البتہ صبح 10:00بجے سے11:00 بجے تک پاکستان بھرمیں سورج گِہن کی نمازپڑھی جاسکتی ہے۔یہ نمازبھی نوافل کی طرح 2 رکعت پڑھیں۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض ہے کہ جو اپنا پلازمہ دعوتِ اسلامی کو عطیہ دے، اُن کے لیے دُعافرمادیں ؟

جواب:یاربَّ المصطفےٰ! جو عاشقِ رسول دعوتِ اسلامی کواپنا پلازمہ عطیہ(Donate) کرے تاکہ تیرے محبوبصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے کسی دُکھیارے اُمتی کو پیش کیا جاسکے،اس کی پیشکش کوقبول فرما،اِلٰہَ الْعَالَمِیْن!اس کو آئندہ کے لئے آفات و بلیّات سے محفوظ فرما، اس کی آل اولاد کو بھی محفوظ فرما، اِلٰہَ الْعَالَمِیْن! اس کو سلامتیِ ایمان نصیب فرما، نزعِ روح میں آسانی دے، کلمہ پڑھتے ہوئے اس کی روح قبض ہو، محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے جلوؤں میں اس کی روح قبض ہو،اےکاش! جنت الفردوس میں اسے تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب ہوجائے، دنیاو آخرت کی بھلائیاں اس کا مقدر ہوجائیں۔ اے اللہ! جو جو پلازمہ کے لئے کوششیں کریں ، بھاگ دوڑ کریں، کسی کو راضی کریں، اس میں تعاون کریں، ان سب کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔

سوال:ٹینشن(Tension) کا کیا نقصان ہے؟

جواب:ٹینشن کئی بیماریاں لاتاہے۔

سوال:قبروالوں کوسلام کس طرح کرناچاہئے ؟

جواب:قبروالوں کےچہرے کی جانب رخ کرےاوراس طرح سلام کرے :ﺍَﻟسَّلَاﻡُ ﻋَﻠَیْکُمْ ﻳَﺂﺍَﻫْﻞَ ﺍﻟْﻘُﺒُﻮْﺭِ ﻳَﻐْﻔِﺮُاﷲُ ﻟَﻨَﺎﻭَلَکُمْ ﻭَﺍَﻧْﺘُﻢْ ﺳَﻠَﻔُﻨَﺎﻭَﻧَﺤْﻦُ ﺑِﺎلْاَثَرْ

(ترجمہ:اے قبروالو! تم پر سلام ہو،اللہ ہمیں اورتمہیں بخشے ،تم آگےجاچکےہواورہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں ۔)

سوال:اپنی قومی زبان سیکھنےکی کیا اہمیت ہے؟ نیز اردوزبان کےبارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟

جواب:بےشک اپنی قومی زبان بھی آنی چاہئے،میں اردوزبان سے بہت محبت کرتاہوں کیونکہ میرےاعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :’’اسلام نے اُردوزبان کواپنے دامن میں لے لیا ہے۔‘‘پاکستان والوں کی قومی زبان بھی اُردوہے۔ اس لیےاردو آنی چاہئے،مزیدیہ کہ انگلش انٹرنیشنل زبان ہے، اس کی بھی ضرورت پیش آتی ہے ،انگلش بھی سیکھنی چاہئے۔دنیا بھرمیں رہنے والے ایشین عاشقانِ رسول کواُردوسیکھنی چاہئے اس کے ذریعے دِین سیکھناآسان ہوگا۔

سوال:آپ کیساپانی پیتے ہیں ؟

جواب: میں سردیوں گرمیوں میں نیم گرم پانی پیتاہوں ،اسی کا معمول ہے۔

سوال:آپ دردِ مدینہ حاصل ہونے کی دعاکرتےہیں ،دردِ مدینہ سےکیا مُرادہے؟

جواب:یہ ایک کیفیت ہے، محبت،اُلفت،عشق،غم وغیرہ اس سے ملتی جلتی کیفیات ہیں، کیونکہ ہم مدینہ شریف سے دُورہیں، اس لیے یہ دردِ مدینہ کی دُعاکی جاتی ہے۔دردِ مدینہ کا حاصل ہوجاناسعادت ہے۔

سوال:کیادُعااوربددُعاکااثرہماری زندگی میں ہوتاہے ؟

جواب:جی ہاں ہوتاہے۔

سوال:جماہی یعنی اُباسی کس کی جانب سےہے؟

جواب:شیطان کی طرف سے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئےپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا الٰہی! جو کوئی رسالہ کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئےکے 22 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو دُعا مانگنے کا سلیقہ عطا فرما اور بے حساب بخش دے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 20 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


خوش نصیب ہے وہ جو کبھی گناہ کربیٹھے تو اپنے گناہ پر شرمندہ ونادِم اوراشک بارہوکر اپنے پرودرگارکی بارگاہ  میں رجوع وتوبہ کرے ۔ اللہ پاک کوراضی کرنافرض وضروری ہے ۔یہ کہنا تھا بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔ آپ نے مزید کہا کہ سچے دل سے توبہ کرنا اللہ پاک کور اضی کرنےکا ذریعہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ جانورپر رحم کرنا بہت عمدہ کام اورنیکی ہے۔اس نیکی کی وجہ سے بخشش بھی ہوسکتی ہے۔ کیڑی (چیونٹی) کو بھی بِلاوجہ نہیں مارسکتے۔یہ اللہ پاک کا ذکرکرنےوالی مخلوق ہے۔امیرِ اہلِ سنت نے مزید کہا کہ استاذوہی ہوتاہےجو بگڑے ہوئےکوسنواردے اس لئے استاذکوکمزور ذہن کے طلبہ پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔

مدنی مذاکرے کے مزید مدنی پھول:

سوال:حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کون ہیں ؟

جواب:حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے خلیفہ،بہت بڑے ولی اللہ اورمسلمانوں کے خیرخواہ تھے۔

سوال:مغفرت سےکیامُراد ہے؟

جواب:مغفرت سےمراد گناہوں کی بخشش اوران پر سزانہ دیناہے

سوال:مُرغ جب بانگ دیتاہے، تو اس وقت کیا دُعاکی جائے ؟

جواب: مرغ جب بانگ دیتاہے تو یہ دُعاپڑھی جائے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔ ترجمہ:اے اللہ!میں تجھ سے تیرے فضل کاسوال کرتا ہوں۔ حدیث پاک میں اس وقت اللہ پاک کے فضل مانگنے کی ترغیب ہے۔

سوال:کیا کچھ مسلمانوں کا جسم قبرمیں سلامت رہتاہے؟

جواب:جی ہاں!انبیائے کرامعلیہم الصلوۃ و السلام اور اولیائے کرام وعلمائے دین وشہدا وحافظانِ قرآن کہ قرآن ِ کریم پر عمل کرتے ہوں اور وہ کہ اپنے اوقات دُرُود شریف پڑھنے میں گزارتے ہیں ، ان کے بدن کو مٹی نہیں کھاتی۔

سوال:سُرمہ کس وقت لگانا چاہئے ؟

جواب:سُرمہ سوتے وقت لگانا سُنّت ہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’میٹھی زبان‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا الٰہی! جو کوئی رسالہ’’میٹھی زبان‘‘ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو بداخلاقی سے بچااور میٹھی زبان والا بناکربے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 13 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرہ میں شرکت فرمائیں۔