12دسمبر 2020ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مدنی مرکز کے گرد و نواح میں رہنے والے عاشقانِ رسول سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: جس طرح فضول بات کرنے سے بچناچاہئے ،اسی طرح فضول سوچوں سےبھی بچنا چاہئے،جس طرح گناہ والی بات سےبچناضروری ہے ،اسی طرح گناہ والی سوچوں سےبھی بچناضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک خوشی دےمثلاًشادی ہوتو فائرنگ نہیں کرنی چاہئے،گھروں میں سوئے ہوئے بچےچونک کر اُٹھ جاتے ہوں گے ،مریض پریشان ہوتے ہوں گے، ایسی حرکتیں کرنے سے اللہ پاک کی رحمت نہیں آتی ،بلکہ گھرمیں بے سکونی آتی ہے ،ایسی باتوں سے بچنا چاہئے ۔

مدنی مذاکرے کے دیگر چند مدنی پھول بھی سوالاً جواباً ملاحظہ کیجئے

سوال:سائل(فقیر/مانگنے والے )کو کچھ نہ دینا ہوتوکن الفاظ میں منع کیا جائے؟

جواب:حُسنِ اخلاق کادامن نہیں چھوڑناچاہئے ،حکمتِ عملی سے یہ کہہ دیں" معاف کردیں

سوال:جوشبِ جمعہ (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات )یا جمعہ کے دن فوت ہوتوکیا وہ عذابِ قبرسے بچ جاتاہے؟

جواب:جی ہاں!فرمانِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم):جومسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرے گا،اللہ پاک اُسے فتنۂ قبرسے بچالےگا۔ (ترمذی،2/399،حدیث نمبر1076)ایک اورحدیث پاک ہے :جوجمعہ کے دن یا جمعہ کی رات مرے گا،عذاب ِقبرسےبچالیاجائے گااورقیامت کے دن اس طرح آئے گاکہ اس پر شہیدوں کی مُہرہوگی ۔(حلیۃ الاولیا،3/181،حدیث نمبر3629)

سوال:منتشرسوچوں کا کیا نقصان ہے؟اپنی سوچوں کوکس طرح درست کیاجائے؟

جواب:جس طرح فضول بات کرنے سے بچناچاہئے ،اسی طرح فضول سوچوں سےبھی بچنا چاہئے،جس طرح گناہ والی بات سے بچناضروری ہے ،اسی طرح گناہ والی سوچوں سےبھی بچناضروری ہے ،بعض اوقات بندہ فضول سوچوں کوپال لیتاہے ،ایسانہ کیا جائے بلکہ اللہ پاک پرتوکل اوربھروسہ کرناچاہئے ،جس کی نظراللہ پاک پرہووہ فضول سوچوں سے بچارہے گا، سوچوں کا اِزالہ(یعنی ان کا نہ آنا)ممکن نہیں ،اِمالہ ہوناچاہئے یعنی سوچوں کا رُخ دوسری طرف مثلاًآخرت کے معاملات کی طرف پھیردے،قبر وآخرت کے بارےمیں سوچا جائے ،نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوصاف کےبارے میں سوچا جائے تاکہ عشقِ رسول میں اضافہ ہو،گناہوں پر توبہ کرے اور ڈرتابھی رہے کہ توبہ قبول ہوگی یا نہیں ؟الحاصل اپنی سوچوں کو آخرت کی سوچوں میں بدل دیا جائے۔

منتشر ہیں خیالات کی وادیاں لُٹ گیا ہے سُکوں والیِ دوجہاں

رحم فرما دے اب تیری اُمت ہیں ہم شالا وسدا رَوَے تیرا سوھنڑا حرم

سوال:مصیبت وغم ،کرونا وائرس اوردیگربیماریاں عام ہیں ،خوف وہراس بھی پھیلاہوا ہے ،اس کیفیت میں صبرنصیب ہو جائے، کچھ مدنی پھول ارشادفرمادیں ؟

جواب:صبرجنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ،بلاوجہ کا خوف وہراس بھی درست نہیں، اللہ پاک کی رحمت پر نظررکھنی چاہئے۔خوف وغم آئے تو یہ دُعاکرنی چاہئے: یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ (ترجمہ :اے زندہ ! اے قیوم ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں) [ترمذی ،حدیث نمبر 3524]

سوال: مصیبت آپڑے تو کیاپڑھناچاہئے ؟

جواب:جب کوئی مصیبت آئے تو سو(100)مرتبہ یَاقَھَّارُپڑھناچاہئے ۔اِنْ شَاۤءَ اللہ مشکل آسان ہوگی ۔(رسالہ چالیس روحانی علاج، ص4)

سوال:جب کسی کی چوری ہوجائے تو اسےخواہ مخواہ ہرایک پر چوری کا شبہ کرنا کیسا؟

جواب:جس کی چوری ہوجائے اسے خواہ مخواہ ہرایک پر شبہ کرنےاورتہمت دھرنے سے بچناضروری ہے،فرمانِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم):جس شخص کا مال چوری ہوا،وہ ہمیشہ تُہمت (لگانے)میں رہے گایہاں تک کہ وہ چورسے (بھی)بڑامُجرِم بن جائے گا۔(شعب الایمان ،۵/۲۹۷،حدیث نمبر6707)

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” سونے کا انڈا “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کارسالہ ” سونے کا انڈا “ پڑھ یا سُن لے،اُس کو جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کراپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

12دسمبر کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد

علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔

28نومبر 2020ء  کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (کیا چھوٹے بھی بڑو ں کی اِصلاح کرسکتے ہیں؟اگرکرنا چاہیں تو کس طرح کریں؟) کہ جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہموقع محل کے مطابق،حکمتِ عملی سے اصلاح کی جائے،ایک دم چڑھائی نہ کی جائے ۔علماکو نہ سمجھائیں ،غیرعالم یعنی عوام کو انہیں سمجھانا منع ہے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:مباح کام یعنی وہ کام جس پر نہ ثواب اورنہ گناہ ہے،یہ کام ثواب والاکام کس طرح بن سکتاہے؟

جواب:مباح کام میں ثواب کی نیّت کرلی جائے اوراس نیّت کا مقام ومحل بھی ہوتو یہ ثواب کا کام بن سکتاہے ۔

سوال:قُوتُ القُلوب کتاب کس نےلکھی ہے ؟

جواب:اپنے زمانے کے مجتہدیعنی بہت بڑے عالمِ دین حضرتِ امام ابوطالب مکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے لکھی ہے ،یہ امام غزالیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پہلے کے بُزرگ ہیں،امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے قُوتُ القُلوب سے استفادہ یعنی فائدہ حاصل کیاہے ۔

سوال: جس مقصدکے لیے دُعاکی جائے اوروہ پورانہ ہوتو کیاکرنا چاہئے ؟

جواب دُعامانگتےرہنا چاہئے کیونکہ دُعامانگنا عبادت اورکارِثواب ہے ۔

سوال: حضرت ِآصف بن بَرخَیارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ولی تھے یا نبی ؟

جواب:یہ ولی تھے،حضرتِ سلیمان علیہِ السلام کےوزیرتھے،انھوں نے ملکۂ سبا کے تخت کو کرامت دِکھاتے ہوئے پلک جھپکنےمیں یمن سے حضرت ِسلیمان علیہ ِالسلام کےدربارمیں حاضرکیا تھا۔

سوال:کیا آسیب زدہ (جس پر جنّات کے اثرات ہوں)کے سامنےآیۃُ الْکُرْسی نہیں پڑھنی چاہئے ؟

جواب:ضرورپڑھنی چاہئے ،اس سے جِنّ بھاگ جائے گا۔

سوال: سب سے بڑاوظیفہ کیا ہے ؟

جواب:سب سے بڑاوظیفہ پانچ وقت نمازپڑھنا ہے۔

سوال:کیا نابیناؤں(Blinds) کی خدمت کرنی چاہئےاوران کی خدمت کی کیا فضیلت ہے؟

جواب:جی ہاں !نابینا(Blind)کی خدمت کرنا بہت ثواب کا کام ہے، بچپن میں میری بھی نابیناؤں سے دوستی تھی ،انہیں گھرمیں چھوڑکر آتارہا ،یہ کام کافی عرصہ جاری رہا۔(֍)فرمانِ مصطفیٰ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم):جس نے کسی نابیناکوایک مِیل تک چلایاتواُسےمِیل کے ہرذِراع(یعنی گز)کےبدلےایک غُلام آزادکرنے کا ثواب ملے گا۔جب تم نابیناکوچلاؤتواُس کااُلٹاہاتھ اپنے سیدھےہاتھ سے تھام لوکہ یہ بھی صدقہ ہے۔ (مسندالفردوس،5/350،حدیث8397) (֍)فرمانِ حضرتِ انس(رضی اللہ عنہ) :جوکسی نابیناکوچالیس(40) قدم ہاتھ پکڑکرچلائےگااُس کے چہرےکوجہنم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔(تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر،3/48)

سوال:صبرکے بارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟

جواب: صبر کرنے والوں کے لیے جنّت کی بِشارت ہے اورصبراوّل صدمے میں ہے،بعدمیں تو صبرآہی جاتاہے غم آہستہ آہستہ مدھم ہوجاتاہے پھر اِدھراُدھرخیال لگ جاتاہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ” اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے،اُس کی روزی میں برکت دے، اُس پر دنیا و آخرت میں اپنا خاص فضل و کرم فرما اور اسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ہر ہفتے کی طرح آج رات  8:30 بجےمدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔

21نومبر 2020ء  کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (میت کےایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ کریم پڑھنے کا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟ ) کہ جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ انصار صحابۂ کرام علیہم الرضوان کا یہ عمل تھا کہ فوت ہونے والے کی قبر پر جا کرقرآنِ کریم پڑھتے تھے، امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت لیث بن سعدرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار پرجاکر قر آنِ کریم ختم فرمایاکرتے تھے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:جُوتے چوری ہوجائیں تو کیا کریں؟

جواب:صبر کریں، ننگے پاؤں گھر چلے جائیں، ذہن بنائیں کہ اس نقصان ہونے میں بھی کوئی حکمتِ الٰہی ہوگی۔

سوال:اگر بچہ/بچی فوت ہوگئےاور ان کا عقیقہ نہ کیاہواہوتوکیابعد میں عقیقہ ہوسکتا ہے؟

جواب: نہیں ہوسکتا۔

سوال:نقشبندی سلسلہ کس سے ملتا ہے ؟

جواب: نقشبندی سلسلے کی نسبت حضر تِ بہاؤ الدین نقشبندرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ہے مگر یہ آگے جا کر حضرت صدیق اکبررَضیَ اللہ ُعَنْہُ سے مل جاتا ہے ۔

سوال: اَفْضَلُ الْبَشَر بَعْدَ الْاَنبِیَاء(انبیائے کرام کے بعد سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والے) کن کا لقب ہے ؟

جواب حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ۔

سوال: بچہ شرارت کرے تو اس سے یہ کہنا کہ" وعدہ کرو کہ آئندہ ایسے نہیں کروگے؟

جواب: وعدہ اورقسم کیا ہوتی ہےیہ بچہ نہیں سمجھتا بلکہ جس چیز کو پسند کرتا ہے،اس کے بارے میں کہناچاہیئے مثلاًآئندہ ایسی شرارت کی توپھرمیرے پاس ٹافی لینے نہ آنا،یوں اس کی اِ صلاح ہوگی ،یہ نہ کہا جائے کہ آئندہ شرارت کی تو ٹافی نہیں دُوں گا کیونکہ دینا تو پڑے گی، یادرہے!ڈرانے کے لیے جھوٹ نہیں بول سکتے،شرعاًاس کی اجازت نہیں ۔

سوال:بغیر بے ہوش کئے آپریشن ہو تو کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب: کلمہ شریف،دُرودِ پاک پڑھتا رہے، اللہ اللہ کرتا رہے، تندرستی میں بھی کلمہ دُرودکی عادت بنائیے تاکہ مشکل وقت بالخصوص نزع کے وقت(یعنی روح نکلنے کے وقت) کلمہ شریف اوردُرودِ پاک زبان پرجاری ہوجائے۔

سوال: بجلی(Electric) کا کام کرتے ہوئے یا بجلی کے آلات کو ہاتھ لگاتے ہوئے کیا احتیاط کی جائے؟

جواب:گیلے ہاتھ سے بجلی کے آلات(Electrical Equipment) کو نہ چُھوئیں، بارش کے دنوں میں زیادہ خیال رکھیں کیونکہ بجلی کے تار گیلے ہونے سے ان سےکرنٹ لگ سکتا ہے، عموماً جلد بازی اور بے احتیاطی میں کرنٹ لگ جاتا ہے۔

سوال: چیز لینے اوردینے والے کو کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب: دونوں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھا کریں۔

سوال: آپ نےاپنی کتاب’’ فیضانِ سنت‘‘ کیسے لکھنا شروع کی ؟

جواب: جب میں نے شجرۂ قادریہ کو مرتب کیا تو اس کے ساتھ سنتیں لکھ کر شامل کرنے کا ارادہ کیا، مگر جمع ہوتے ہوتے کافی زیادہ ہوگئیں تو کتاب ’’فیضانِ سنت‘‘ لکھ کر ترتیب دے دی۔

سوال: نماز کے لیے کون سا لباس پہننا چاہیے۔

جواب:ایسا سنتوں بھرا لباس پہنا جائے جو علماء اور شریف لوگ پہنتے ہیں ۔

سوال: پڑوسی تکلیف دے تو کیا کریں؟

جواب: لڑائی نہ کریں بلکہ صبر کریں ، بعض اوقات چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے پڑوسی آپس میں لڑرہے ہوتے ہیں۔ پڑوسی اور دیگر مسلمانوں سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنابہت بُرا ہے، بے جذباتی پن اورغصے میں آجانا ، دل آزاریوں اور بڑے گناہوں کا باعث ہوتاہے۔

سوال:گناہ کے کیا نقصانات ہیں ؟

جواب:اللہ پاک کی ناراضی اورجہنم میں جھونک دئیے جانے کے اسباب ہیں ۔

سوال:سمجھانے والے کے لیے کچھ احتیاطیں ارشادفرمادیجئے؟

جواب: نصیحت کرنے کا اندازنرم(Soft)ہونا چاہیئے،اکیلےمیں نرمی اور ہمدردی سےسمجھایا جائے،کسی کو رُسوا ( Degrade)کرنے والا انداز نہ ہو۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” فیضانِ غوثِ اعظم پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ فیضانِ غوثِ اعظم پڑھ یا سُن لےاُس کوہمارے غوثِ اعظم کی سچی محبت اور خصوصی فیضان نصیب فرمااور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

14نومبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں:

سوال:مولیٰ مولیٰ کرنےیعنی ذِکرُاللہ کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: مال مال کرنےکے بجائے مولیٰ مولیٰ کرناچاہئے، مولیٰ مولیٰ کرنےسے مال کہیں نہیں جاتا ۔

سوال: کیا سب کو علم دین حاصل کرنا چاہئے ؟

جواب: جی ہاں !حسبِ ضرورت ہرایک کو علم حاصل کرنا ضروری ہے، تاجربھی علمِ دین حاصل نہیں کرےگاتو سُودمیں پڑ سکتاہے۔

سوال: آپ کے رضاعی پوتے حسن رضا عطاری کے رونےکاکیا واقعہ ہوا؟

جواب:حسن رضا عطاری کےقاری صاحب بذریعہ فون انہیں مدنی قاعدہ پڑھاتے ہیں ،جمعرات کو انہیں فیضانِ مدینہ آنا تھا، اس لیے وقفہ کیا تو یہ رونے لگے کہ مجھے ابھی مدنی قاعدہ پڑھناہے،پھرانھوں نے حسن رضا کو پڑھادیا۔

سوال:اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جَامِعُ الْکَلم تھے ،اس سے کیامرادہے ؟

جواب: مختصرالفاظ میں کئی مضامین اورمعانی سمودینےکو جَامِعُ الْکَلم کہتے ہیں ،یہ ہمارے پیارے نبی،مکی مدنی صلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا معجزہ ہے، جَامِعُ الْکَلم کی مثال یہ حدیث پاک بھی ہے کہ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهٖ وَيَدِهٖ یعنی (کامل)مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سےکسی کو تکلیف نہ پہنچے۔(سنن نسائی ،رقم، 4998)

سوال: جوسونا(Gold) اورمال قبرمیں ساتھ لےجانا چاہتےہیں ،وہ کیا کریں؟

جواب:وہ اپناسونا(Gold)اورمال راہِ خدامیں دے دیں،اِنْ شاۤءَاللہ یہ قبراورقیامت میں کام آئے گا،اپنے مال کو راہِ خدامیں دینے میں اپنی بھلائی ہے۔

سوال:جوبیرونِ ملک ہیں اوراپنےملک میں ان کا گھرخالی پڑاہواہے،آپ انہیں کیا مشورہ دیتےہیں ؟

جواب:انہیں چاہئے کہ اسے راہِ خدامیں دے دیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آخرت میں اس کا اجرپائیں گے،جنت میں گھر ملےگا۔یااللہ !جواپنا گھردعوتِ اسلامی کو دے دے،راہِ خدامیں وقف کردے اُسے جنت میں اپنے محبوب صلَّی اللہُ عَلیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں عالیشان گھرعطافرما۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”سیٹی بجانےکے احکام پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ” سیٹی بجانےکے احکام “ پڑھ یا سُن لےاُسے دِینی مسائل کی سمجھ بُوجھ عطافرمااوراس کی بے حساب مغفرت فرمادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

7نومبر 2020ء  کی شب بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جوکھانا بچ جاتاہے،کیا وہ دوبارہ استعمال کرنا چاہئے ؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جی ہاں ! ایک قطرہ بلکہ آدھا قطرہ ،ایک دانہ بلکہ اس کا چوتھائی حصہ بھی ضائع نہ ہونے پائے ،کوشش کریں کہ پاپے(رس) کاایک ذرّہ بھی نہ گِرے ،گِرجائے تو چُن کرکھا لیں ،سبزی اورپھل کاٹتے ہوئے کوئی حصہ ضائع نہ کریں ،اِسراف سے بچنے کی کوشش کریں، اس کے لیے اپناذہن بنانا ہوگا۔

سوال:کیا جنّ بھی علم حاصل کرتے ہیں اورانہیں بھی مفتی صاحب کی ضرورت ہوتی ہے؟

جواب:جی ہاں !امام نجمُ الدین عمرنسفی رحمۃ اللہ علیہمفتیِ ثقلین یعنی جنّ وانسان کےمفتی تھے۔

سوال:صدقہ کس طرح اداکریں کہ بیماری دُورہو؟

جواب:جان کا صدقہ یعنی جانورذبح کیا جائے مثلاً مرغی یا بکراذبح کیاجائے،صدقے کے ذریعے بیماری کا علاج کرنا چاہئےاورجان کا صدقہ دینےسے زیادہ فائدہ ہوتاہے۔

سوال: کیا مصیبت آنےسے گناہ معاف ہوتےہیں ؟

جواب: نیک لوگوں کے لیے مصیبت گناہوں کی معافی کا سبب ہوتی ہے جبکہ بُرےلوگوں کے لیے مصیبت معصیت یعنی گناہ کےساتھ آتی ہے کہ یہ شکوہ وشکایت اوربےصبری کرکے گناہ گارہوتے ہیں ۔

سوال:بزرگی اورمالداری کس سے ہے ؟

جواب: بزرگی علم وعقل سے ہے عمرسےنہیں یعنی جوان عالم ،بے علم بوڑھے کے مقابلے میں بزرگ ہے،مالداری مال سے نہیں دل کی سخاوت کےساتھ ہے،اللہ پاک کی بارگاہ میں دل دیکھاجاتاہے مال نہیں ۔

سوال: ایساکیا کرنا چاہئے کہ بچے نمازکی طرف مائل ہوں ؟

جواب:بچوں کو نمازی بنانےکا ایک بہترین طریقہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ نفل گھر میں پڑھے جائیں،ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بچوں کو کوئی تحفہ وغیرہ دے کر نماز کی طرف مائل کیا جائے جیسے کہ ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ جونمازپڑھے گا میں اسے اخروٹ دوں گا ۔

سوال:جنّتیوں کی جنت میں کتنی عمرہوگی ؟

جواب:30سال۔

سوال:وہ کون سے بزرگ ہیں جو روزانہ علماء کو جمع کرکے موت کاتذکرہ سنتےاورروتےتھے ؟

جواب:تابعی بزرگ حضرت عمربن عبدالعزیزرضی اللہ عنہ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”اچھی نیت کی برکت پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”اچھی نیت کی برکت “ پڑھ یا سُن لے،اُس کے سارے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہ وسلَّم

ہر ہفتے کی طرح آج 07 نومبر  2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔

ہر ہفتے کی طرح 17 اکتوبر2020ء کی شب بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (عاشقانِ میلاد ،ایامِ میلاد شروع ہونے پر کیاکریں اور کیسےگزاریں ؟ ) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ ماہ ِمیلاد کاآغازہونا خوشخبری ہے کہ یہ خوشیوں کامہینا ہے،اس خوشخبری پرسجدہ ٔ شکراداکیاجائے،ہوسکےتو شکرانےکے2نوافل اداکرے،یہ ذکرودُرُود کی کثرت کرنے،نعتیں پڑھنے اورنمازوں کی پابندی کرنے کا مہینا ہے، نمازیاجماعت میں سستی ہےتو اس سستی کودُورکیا جائے،داڑھی نہیں رکھی تو ایک مٹھی داڑھی سجالی جائے ،اگرمنڈوائی یا ایک مٹھی سےگھٹائی ہے توتوبہ بھی کی جائے ،سنتوں پرعمل کرنے کا ذہن بنایا جائے،سنتوں کےمطابق سادہ لباس پہنا جائے اورسادگی اپنا ئی جائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: انسان کے حالات بدلتےرہتےہیں، اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہونا کیسا؟

جواب: اللہ پاک کی رحمت سے مایوس نہیں ہوناچاہئے ،اپناذہن بنائیےکہ اللہ پاک نے مجھے فُلاں فُلاں نعمتیں عطافرمائی ہیں ، انسان کے تمام اعضاء انمول ہیں ،یہ کتنے زیادہ قیمتی ہیں ،اگرفلاں نعمت نہیں ملی تو کیا ہوا،اگرکوئی دعاقبول نہیں ہوئی توفُلاں فُلاں دعاقبول بھی توہوئی ہے ۔اس طرح ذہن بنانے سے مایوسی دُورہوگی ، رکھ مولاتے آس(اللہ پاک پر اُمیدرکھیں )،مزیدیہ بھی ذہن بنایا جائے کہ اگرکوئی دعاقبول نہیں ہوئی ،کوئی چیز نہیں ملی تو اس میں کوئی مصلحت (حکمت) ہوگی ،نہ ملنےمیں ہماراہی فائدہ ہوگا۔

سوال:اگرکوئی بازارمیں ٹھیّہ لگاتاہواوراس کی خواہش ہو کہ اُسے دکان مل جائے،اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیجئے۔

جواب:ضرورت نہ ہوتوحرص کی وجہ سے زیادہ مال کی خواہش اچھی نہیں ،نیکیوں کی حرص ہونی چاہئے ،جتنی نیکیاں زیادہ ہوں گی تو فائدہ زیادہ ہے،کوئی حسدبھی نہیں کرے گا، جتنامال زیادہ ،خطرہ بھی زیادہ،لوگ حسدبھی کرتےہیں ،مال کے حقوق (زکوۃ وفطرہ کی ادائیگی وغیرہ)میں بھی سستی ہوسکتی ہے۔ وظیفہ:نمازِعشاکےبعد ننگےسراوّل وآخردُرُودشریف ،500سومرتبہ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب پڑھاکریں ،اِنْ شَاء َاللہ نیک حاجت پوری ہوگی ۔

سوال: کروناکی وبا ایک بارپھر سراٹھارہی ہے، کیااذانوں کاسلسلہ پھرشروع کیاجائے؟

جواب: جی ہاں !اذانوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے،ان شاۤء اللہ کرونا فرارہوجائے گا،کرونا سے بچنے کےSOPs(حفاظتی اقدامات) کا خیال رکھیں، احتیاط شریعت میں اچھی چیزہے،100دواکی اِک دواپرہیزہے۔محتاط آدمی ہمیشہ سکھی رہتاہے،میں بھی کرونا سے بچنے کے لیے طبی قانون کےپیش ِنظر احتیاط کرتاہوں ،یادرکھئے!جس کو کرونا ہوجائےوہ بہت تکلیف میں آجاتاہے ،اللہ کرے دشمن کوبھی کرونا نہ ہو،اللہ پاک ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھے۔اٰمین

سوال: عمامہ شریف پر نقش ِ نعلِ پاک لگاکرنمازپڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: نمازپڑھنےسےپہلےاُتاردیں، کیونکہ جب سجدہ کریں گےتو یہ زمین پر تشریف لے آئے گا۔

سوال: بعض زلفوں کےنام پربال توبڑھالیتےہیں مگرکہیں کہیں سےبال کاٹ بھی لیتےہیں مثلاً کانوں کےقریب کےبال،اسی طرح سرکے اوپر کےبال بھی ہلکےکروالیتےہیں ،تو کیاان کی زلفیں قرارپائیں گی؟

جواب:شیطان بڑافریبی وچالاک ہے،اسی لیے وہ نیک عمل میں دخل اندازی کرتاہے،جس طرح بتایا گیا یہ زلفیں نہیں بلکہ اپنےآپ کو دھوکادینےوالی بات ہے ، مکمل بال رکھیں ،آدھے کان یا پورے کان یااتنے بڑھائیں کہ کندھوں کو چُھولیں ،کندھوں سےنیچے رکھنے کی اجازت نہیں۔

سوال:مریض کا اپنے مرض کی کیفیت بیان کرتے ہوئے مبالغہ کرنے کا کیانقصان ہے؟

جواب:بعض مبالغے تو جھوٹ کی حدتک ہوجاتے ہوں گے ،مزیدڈاکٹرکے پاس جا کراس طرح مبالغہ کرنے سے ڈاکٹردواکا High Dose دیتا ہوگا ،جس کی وجہ سےمریض کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے ،دردکی دوائیں(Pain Killer Medicine) گُردے(Kidney)پر اثرکرتی اورمعدے کو تباہ کردیتی ہیں ، غیرضروری دواؤں(Medicine) کے نقصانات ہوتے ہیں ،ڈاکٹربھی یہ غیرضروری دوائیں ہرگز نہ لکھ کردیا کریں ۔

سوال: ایمان کی حفاظت کے لیے کیا کریں ؟

جواب:ایمان کی حفاظت کرنا بہت اہم کام ہے ،کفریہ کلمات کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے، اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہت ہی پیاری کتاب’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘کا اتنا مطالعہ کیجئے کہ یہ زبانی یادہوجائے۔

سوال:سب سے افضل دُرودِ پاک کونسا ہے؟

جواب: دُرودِ ابراہیم(جو نمازمیں پڑھاجاتاہے)۔

سوال:شادی کارڈ میں اللہ ورسول کا نام ہوتاہے، کیا اس کا بھی احترام کرناہوتا ہے ؟

جواب:جی ہاں ! اللہ ورسول کےنام کے احترام کےلیےشادی کارڈ کا بھی احترام کرنا ہوگا۔

سوال:کیا بھول بھی ایک نعمت ہے؟

جواب: کئی ایسی باتیں ہیں جن کو بھول جانانعمت ہے، کسی نے بدسلوکی کی اورہم وہ بدسلوکی بھول جائیں تو اس کاہمیں فائدہ ہوتاہے ورنہ یادرہتی تو ٹینشن ہوتی ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ربیع الاوّل کی خوبیاں پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ربیع الاوّل کی خوبیاں کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے مدنی مذاکرے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔

ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ 17اکتوبر 2020ء سے شروع ہونے والے مدنی مذاکرے ماہ ربیع الاوّل 1442ھ کی 13ویں شب تک جاری رہیں گے جن کا آغاز روزانہ 8:30 بجے ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔

10اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جلوسِ مِیلادمیں کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئے؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت نے فرمایا کہ جلوسِ مِیلادمیں باوضورہیں ،نعتیں سنیں،نگاہ نیچی رکھیں ،عشق ِرسول میں ڈوب اورگُم ہو کرشرکت کریں،جب جب موقعہ ملےنیکی کی دعوت بھی دیتے جائیں ،اُچھل کودنہیں ہونی چاہئے ،اشتعال انگیزی نہ کی جائے ،پرامن طریقے پر جلوس میلادگزرائیے،عاشقانِ رسول پُرامن رہتے ہیں ، اپنےجلُوس کی حفاظت کریں ،انتظامیہ کے ساتھ تعاوُن کریں ،انہیں بُرابھلانہ کہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان احتیاطوں کے ساتھ جلُوس نکالیں گے تو ہوسکتاہے غیرمسلم اسلام قبول کرلیں۔ایک غیرمسلم نےدعوتِ اسلامی کے جلوس میں مدنی منےکی نیکی کی دعوت سن کر دین اسلام قبول کرلیا تھا ۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ہمدردیِ مُسلِم سے کیا مُرادہے اوریہ کیسے حاصل ہو؟

جواب: مسلمانوں کا بھلاچاہنا،ان کے دکھ درد کو سمجھنا ،ان کی خیرخواہی وہمدردی کرنا ،ان غم گساری وخبرگیری کرنا سب ہمدردیِ مسلم کی صورتیں ہیں ، اس کے کئی ذریعے اور صورتیں ہیں مثلاکوئی مسلمان بھوکا ہو تواُسے کھانا کھلانا ،کپڑوں کی ضرورت ہوتو کپڑے دینا ،کوئی دکھ یا تکلیف یا بیماری ہوتو دعاکرنا ، کوئی مشکل میں ہوتو اُس کی مشکِل دُورکرنا وغیرہ

سوال:ناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنے کا ذہن نہیں بنتا،اس کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب:اپنے نفس کے لیے ناراضی ہوتو نفس کی مخالفت کرتے ہوئے ہمدردی کرنی چاہئے یادرکھئے !رشتہ دارسے ہمدردی کرنا دوسرں سے ہمدردی کرنے سے افضل ہے اورناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنا تو زیادہ ثواب کا کام ہے۔

سوال: ہم بارہ (12) ربیع الاول کے جلوس میں لوگ کو پانی ،دودھ اورشربت پلاتے ہیں اس میں کیا نیتیں اوراحتیاطیں کرنی چاہئے؟

جواب:اللہ پاک کی رضا کی نیّت سے دُودھ شربت پلایا جائے ،اپنی تعریف کروانے کی نیّت نہ ہو،پلاتے ہوئےاحتیاط کرنی چاہئےکہ اسراف نہ ہو،پانی ہویا شربت یادُودھ کوئی چیز ضائع نہ ہونے پائے ،ناسمجھ یا غیرسنجیدہ لڑکوں کو پلانے کی ذمہ داری دینے کے بجائے سمجھداریہ کام خودکریں،اپنی نگرانی میں دوسروں کوبھی کھڑاکیا جاسکتاہے ،اگرلوگ کچھ بچادیں تو اسے ضائع نہ کریں ،ترکیب سے دوسروں کوپلا دیں اوراس کا خاص خیال رکھیں ،لوگ کھڑے کھڑے پیتے ہیں ،اگرپلاسٹک کے اسٹول یا کرسیاں لگادی جائیں تو لوگ بیٹھ کرپی سکیں گے ،سبیل پر پانی پینے کی سنتیں اورآداب لکھ کرلگادیں ،اس کی وجہ سے لوگ سنت کے مطابق پیں گے اورثواب کا حقدارہوں گے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ شانِ امام احمد رضا “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم