15اپریل کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 15 اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز
تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:3 رمضان المبارک حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکا یومِ عُرس ہے ،آپ
کی سیرت کے بارے میں کچھ مدنی پھول عطافرمائیے۔
جواب: حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاپیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی سب
سے چھوٹی اورپیاری بیٹی ہیں،آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زوجہ اورحضرت
امام حسن اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ ہیں ۔
سوال : حکیم
الامت حضرت مفتی احمدیارخان رحمۃا للہ علیہ کا یوم عرس بھی 3 رمضان المبارک ہے، آپ کے
بارے میں کچھ ارشادفرمائیں۔
جواب: حکیم الامت مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1314ھ یا 1324ھ کومحلہ کھیڑہ بستی اوجھیانی (ضلع بدایوں ،یوپی) ہندمیں ہوئی ،جب اذان ہوتی تو آپ اہتمام کے ساتھ اذان کا جواب دیتے اورسب کام
چھوڑکر نمازکی خود بھی تیاری کرتے اورگھر والوں کو بھی نمازکی تیاری کا کہتےتھے ،کہاجاتاہے کہ آپ
کی پچاس(50) سال تک تکبیرِاُولیٰ
فوت نہیں ہوئی۔
سوال:اس طرح کہنا کہ اتنے
گناہ نہیں کرنے چاہئیں کہ اتنا رونا پڑے ؟
جواب: میں نے 1980ء میں کچھ سادات ِ
کرام کے ساتھ حج کیا ،عرفات میں مَیں اُن سے بچھڑگیا ،سادات کو تلاش کرتے
کرتے ایک خیمے میں پہنچ گیا ،وہاں عرفات میں مجھے دعاکرنے کا کہا گیا ،میں نے روروکر دعاکی ،ایک شخص نے مجھے
کہا کہ اتنے گناہ کیوں کئے کہ اتنا رونا پڑے۔اس شخص کا اس طرح کہنا درست نہیں ہے
،بہرحال گنا ہ کرنا نہیں چاہئےاوردعامیں
رونا ترک نہیں کرنا چاہئے ۔
سوال: حضرت
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکے کتنے بیٹے اورکتنی بیٹیاں تھیں ؟
جواب:3شہزادے (بیٹے)(1)حضرت امام
حسن(2)حضرت امام حسین(3)حضرت امام محسن اور3 شہزادیاں (بیٹیاں)تھیں:(1)حضرت زینب
(2)حضرت اُمِّ کلثوم(3)حضرت رُقیہ ،ان میں حضرت زینب زیادہ مشہورتھیں
،یہ کربلامیں حضرت امام حسین کے ساتھ تھیں اوربہت بہادر تھیں۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی
اللہ عنہا کی عبادت کا کیا اندازتھا ؟
جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
بہت زیادہ عبادت گزارتھیں ، ساری ساری رات عبادت
میں مصروف رہتیں حتی ٰ کہ شادی کی پہلی رات بھی عبادت میں گزاری ۔
سوال: آپ اپنی چیزوں کارخ
قبلے کی جانب کیوں رکھتے ہیں ؟
جواب:برسوں پہلے کی بات
ہے کہ حضرت مفتی عبداللطیف صاحب گوجرانوالہ سے کراچی تشریف لائے ہوئے تھے ،میں نے ان سے کتاب رفیق الحرمین کی تفتیش کروائی تھی ،مَیں
نے دیکھا کہ وہ اپنے چپل کا رخ قبلے کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نےاِس کے بارے میں
پوچھا تو فرمایا کہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سرداراحمدصاحب(یہ اُن کے استاذتھے) اپنےچپل کا رُخ قبلے
کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نے اُن سے یہ
سیکھا اوراپنی چیزوں کا رخ قبلے کی جانب رکھنے کی کوشش کرتاہوں ،یہ عشق ومحبت کی باتیں ہیں ،عشق کا جومعاملہ شریعت
سے نہ ٹکراتاہو،اس پر تنقیدنہیں کی جاسکتی۔
سوال:کیا ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھناضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ،ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھنا
آسان ہوتا ہے کہ سحری کے لیے تو اُٹھنا ہی ہوتاہے ،پڑھنی چاہئے کہ رات
کی نماز میں یہ افضل ہے۔
سوال: معترض یعنی اعتراض کرنے کے بارے میں بزرگوں نے
کیا لکھا ہے ؟