6رمضان المبارک کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی
مذاکرے کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
6رمضان
المبارک 1442ھ کو نماز تراویح اور نماز عصر کے بعد مدنی چینل پر براہ راست مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے جوابات
دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اگرکوئی سموسے
پکوڑے اورکباب سے بچنا چاہتاہے تو اسے سنجیدہ لینا ہوگا،کمزورکوشش نہیں، مضبوط
کوشش کرنی ہوگی،ان کے نقصانات پر غورکرے مثلا ًتلی ہوئی چیزوں ((Fried
Items میں جو تیل ہوتاہے وہ
پیٹ میں موجود کھانے کوکورکرلیتاہے اورہضم ہونے میں رکاوٹ ڈالتاہے ،مزیدان چیزوں
کوکھانے سے کولیسٹرول بڑھتاہے ،تلی ہوئی چیزیں بازارسے لیں یا گھرمیں بنائیں، اس میں
جو میٹریل ڈالاجاتاہے وہ ناقص ہوتاہے ،یہ ناقص چیزیں بیماریاں پیداکرتی ہیں ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: گوشت
کھانے میں کیااحتیاط کرنی چاہئے ؟
جواب: گوشت پکانے سے پہلے اچھی طرح دھویا جائے ،گوشت میں جو چیزیں کھاناحرام یا
ممنوع ومکروہ ہیں، ان کی معلومات کریں تاکہ ان کوکھانے سے بچ سکیں۔( فیضانِ سنت جلد1ص 583اوررسالہ
ابلق گھوڑے سوارکے ص 37تا41 کا مطالعہ کریں ۔)
سوال: ماہ ِرمضان کےپہلے 10دن
کا
کیا نام ہے ؟
جواب: رمضان کے پہلے 10دن کانام ہے"عشرۂ رحمت" ۔اس میں
خصوصیت کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے ،سارے کام اللہ
کی رحمت سے ہی ہوتےہیں ،اللہ پاک اس عشرے
میں نازل ہونے والی رحمت سے ہمیں بھی حصہ عطافرمائے ۔
سوال: کچھ
لوگوں کو ناخن کھانےاورہونٹوں کو دانتوں سے چبانے کی عادت ہوتی ہے، اس بارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟
جواب: ناخن کھانے اورہونٹوں کو دانتوں سے چبانے کی
عادت ہوتو اسے دُورکرنے کی کوشش کی جائے، ایک دم سنجیدگی سے
لیں ،بچوں کو بھی باربارٹوکتے رہیں گےتو
بچوں کی عادت نکل جائے گی ۔
سوال: کیا گوشت کھانا چاہئے ؟
جواب:جی
ہاں!حدیث
پاک میں ہے:اہلِ دنیا اوراہلِ جنت کے کھانوں کا سردار گوشت ہے ۔(ابن ماجہ : 3305) ،ہفتے میں ایک مرتبہ
اورتھوڑاکھایا جائے۔امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : گوشت
کھانے سے حافظہ مضبوط ہوتاہے۔کسی کا قول ہے کہ جوان مرغ کا گوشت کھانے سے حافظہ مضبوط اوررنگ صاف ہوتاہے۔
سوال:کیاکدواورکریلےکی تمام چیزیں کھا
سکتے ہیں ؟
جواب:جی ہاں!کدوشریف کا ہر
جزکھانا حلال ہے ،اس کاچھلکا،بیج سب کھا سکتے ہیں ،اسی طرح کریلے کا ہرجز
کھایاجائے۔
سوال: شراب کو برائیوں کی ماں کہاگیا ہے تو کیااچھائیوں
کی بھی کوئی ماں ہے ؟
جواب :جی ہاں ! نمازاچھائیوں کی
ماں ہے ۔
سوال : بیان کرنے والے کو جوگجرے پہنائےجاتےہیں یا
گلدستےپیش کیے جاتےہیں ،اس بار ے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: جب میں نے دعوتِ اسلامی کا دِینی کام شروع کیا اوربیانات کرنےلگاتو لوگ مجھے
پھولوں کے گجرےپہناتے تھے ،جس سے کپڑوں پردھبّے بن جاتے تھے ،جو جلددُورنہیں
ہوتےتھے ۔پھرمیں نےمنع کرنا شروع
کردیااورذہن دیا کہ جو رَقم اس میں خرچ
ہوتی ہے، اس کے دِینی رسائل تقسیم کریں ،اب بھی دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران کو گجرے پہنائے جاتے ہیں ،ذمہ داران
کو چاہئے کہ جب کہیں جانے کا جدول(Schedule) ہوتو پہلے سے منع
کیا جائے اورانہیں اس رقم کے دِینی رسائل تقسیم کرنے کا کہیں ۔
سوال: کیا پڑوسی(Neighbour) کے بھی ہم پر کچھ حقوق ہیں ؟
جواب: جی ہاں !پڑوسی کے بھی حقوق ہوتے ہیں٭مسلمان اوررشتہ دارپڑوسی کے3 حقوق
ہیں: (1)حقِ اسلام(2)حق ِرشتہ داری (3)حقِ جوار٭جو
پڑوسی مسلمان ہومگر رشتہ دارنہ ہوتو اس کےدوحقوق ہیں: (1)حق
ِاسلام(2)حقِ جوار٭اگرپڑوسی غیرمسلم ہوتو ایک حق ہے (1)حق ِجوار۔