5رمضان المبارک 1442ھ کو نماز تراویح اور نماز عصر کے بعد مدنی چینل پر براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ۔

امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نماز، سحری اور افطاری کے اوقات کا خیال رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمدللہ دعوتِ اسلامی کے پاس توقیت دان ہیں،شعبہ "اوقاتُ الصلوٰۃ" نےI.Tڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے Prayer Timesکےنام سے اپیلی کیشن بنائی ہے ،اسے ڈاؤن لوڈ کرلیں ،اس کے مطابق روزہ نمازکی ادائیگی کیجئے ،مسجدمیں جوکلینڈرلگے ہوتے ہیں ،بعض اوقات وہ کافی پرانے ہوتے ہیں جبکہ وقت کے گزرنےکے ساتھ ساتھ وقت میں کچھ نہ کچھ فرق آتاہے ۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: داتاگنج بخش سیّدعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اورلاہورکے بارے میں امیراہل سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ؟

جواب: لاہوربین الاقوامی شہرہے،داتاحضوررحمۃ اللہ علیہ نے اس شہرکو رونق بخشی ہوئی ہے ،جتنی رونق داتاحضورکے مزارپر دن رات ہوتی ہے کسی اورولی کے مزارپر مَیں نے نہیں دیکھی ،ساراسال سحری کے وقت دُعاہوتی ہے ۔

سوال: سیدی قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں امیرِ اہل ِ سُنّت نے کیا فرمایا؟

جواب: سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین احمدمدنی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ تھے ،اعلیٰ حضرت کے خلیفہ تھے ،دنیا بھرکے علماء ومشائخ ان کی خدمت میں حاضرہوتے تھے ۔

سوال: مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی صاحب کا کن الفاظ کے ساتھ ذِکرفرمایا ؟

جواب:حضرت شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم تھے ،اکابرین میں سے تھے،استاذُالعُلماتھے،اب ان کےشاگرداستاذُالعُلماہوگئے ہوں گے ،یہ دعوتِ اسلامی سے محبت کرتےتھے،شفقتیں فرماتے تھے ،مَیں جب اوکاڑہ میں جاکربیان کرتاتھا اوریہ اوکاڑہ ہوتے تھے تو میرے بیان میں آتے تھےاورمجھ سے فرماتےکہ مجھےتمہاری دُعاپسندہے،اس میں شرکت کےلیے آتاہوں۔امارات میں مجھے ایک بنگلہ دیش کے عالم ملے تھے،انھوں نے مجھے بتایاکہ میں پیرکی تلاش میں تھا مجھے سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی ،اس وقت مجھے علامہ غلام علی اوکاڑوی صاحب دکھائے گئے تو مجھے فرمایاکہ ان سے بیعت کرلو۔

سوال: اپنے ملک پاکستان کا ذکرکس طرح کرناچاہئے؟

جواب: ہمیں اپنے ملک کی اچھائی بیان کرنی چاہئے ،اپنے وطن کی کمزوربات نہیں کرنی چاہئے ،یہاں اسلام پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔

سوال:کیامکڑی(Spider) کے جالے صاف کرسکتے ہیں ؟

جواب: جی ہاں صاف کرسکتے ہیں ،جالے رہنے سے تنگدستی آتی ہے ۔

سوال: علم اَبجدکے اعتبارسے اسم ِجلالت یعنی لفظ اللہ کے کتنے حروف ہیں ؟

جواب:66 حروف ہیں ۔

سوال : فاسق اورفاجرکا کیا معنیٰ ہے ؟

جواب: جوایک مرتبہ کبیرہ گناہ کرے تو وہ فاسق ہے، اسی طرح صغیرہ گنا ہ کو ہلکاسمجھ کرکیا جائے تو سخت کبیرہ بن جائےگا ۔یا صغیرہ گنا ہ پراصرارکرے یعنی باربارکرےتویہ کبیرہ گنا ہ بن جائے گا کرنے والا فاسق ہوگا،فاجربھی فاسق کے معنی ٰ میں ہے ،اعلیٰ حضرت نے فاسق کو فاجرفرمایا ہے ۔

سوال: کیا روزانہ 20 رکعت نمازِتراویح پڑھناہوگی؟

جواب: جی ہاں! 20رکعت تراویخ پڑھناسُنّتِ مؤکدہ ہے ،اس لیے 20رکعت ہی تراویح پڑھئے،ایک بھی کم نہ کریں ۔