2 جنوری 2021ء کی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد، بانیِ دعوتِ اسلامی کے مدنی پھول
2 جنوری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات
ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے
میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھول
دیتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کا دل اورعزتِ نفس ہوتی ہے، اس لیے مسلمان کا ادب کرنا
چاہئےوہ چاہےغریب ہویا امیر،کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہئے اورعزتِ نفس کو ٹھیس
نہیں پہنچانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سےمختلف چیزیں
باربار مانگنے سےعزّت کم ہوتی ہے، یہ عادت ہوتو نکال دینی چاہئے ۔
مدنی
مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال: کہا
جاتاہے کہ کسی کو گھرکا نمک نہیں دینا چاہئے، اس سےرزق میں کمی واقع ہوتی
ہے ،کیا یہ بات دُرست ہے ؟
جواب: یہ بات دُرست نہیں ،بلکہ حدیثِ پاک میں تونمک دینے کی ترغیب آئی ہے۔اُمُّ المؤمنین حضرت
ِعائشہرضی اللہ عنہانے سوال کیا: یا رسول
اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)! وہ کون سی چیز ہے جس سے اِنکار کرنا جائز
نہیں۔فرمایا: پانی ،نمک اور آگ۔ کہا: یا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ وسلم)! پانی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے۔ نمک اور آگ کا کیا مُعامَلہ
ہے؟آپ نے جواب فرمایا: حمیرا(حضرت عائشہ کا لقب)!جس نے آگ دے دی، گویا اس نے
آگ سے پکانے والی ہرچیز دے دی۔جس نے نمک دیا ، گویا اس نے نمک کا ذائقہ رکھنے والی
تمام اشیا دے دِیں۔جس نے کسی مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ پر جہاں پانی موجود
تھا ،گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا اورجس نے مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ جہاں
پانی موجودہی نہ تھا ،گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔ (ابن ماجہ، رقم 2474)
سوال: سردیوں
میں ویزلین (vaseline) لگائی جاتی ہے ،اس کو لگاتے ہوئے
کیا نیت کرنی چاہئے ۔
جواب: سردیوں میں پاؤں کی ایڑیاں وغیرہ پھٹ جاتی ہیں ،اس کے علاج کی نیت کرنی چاہئے کہ علاج کرنا سنت ہے ،اسی طرح عبادت پر قوت حاصل
کرنے کی نیت بھی ہوسکتی ہے۔
سوال: پُراَمن رہنے کے کیا فوائدہیں ؟
جواب: ہم
پُراَمن ہوجائیں ،اپنے ملک کی چیزوں کی حفاظت کریں تو
سکون ہوگا،عبادت کا ذوق شوق بھی بڑھ
جائےگا ،کاش !ہم سب اَمن سے جینا سیکھ جائیں ۔
سوال: کن چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے ؟
جواب: حدیثِ پاک میں ہے : پانچ(5) چیزیں عبادت میں شامل ہیں:(1) کم کھانا(2) مسجد میں بیٹھنا(3) کعبہ کو دیکھنا(4) قرآنِ کریم دیکھنا(5) اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔(دیلمی شریف،195/2)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟