یکم رمضانُ المبارک سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ہے۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قراٰنِ پاک کی تفسیر پڑھ کر اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حلقے کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات (جن میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے تمام ناظمین،اسٹور، لنگر رضویہ، استقبالیہ، پر چیزر، اراکین پاکستان مشاورت آفس، نگران مجلس، صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر آفسزکے اسلامی بھائی شامل تھے) کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں میں ترقی کےحوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اعتکاف اور مدنی عطیات کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسٹاف کی Performanceکو سراہنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی چینل کے تمام اسٹاف اور نگران شعبہ حاجی اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی چینل کی مزید ترقی کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔

تقریب کے آخر میں بہترین Performance والے اسلامی بھائیوں کو Appreciataionشیلڈز پیش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے معلمین کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دوسری جانب کراچی سٹی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور اہداف دیئے جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


29 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیاجن میں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز، زیرِ تعمیر دورۂ حدیث شریف اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی شامل تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے مجلس فیضانِ مدینہ کے اراکین کی ذہن سازی کی اور انہیں نئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 مارچ 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مناجات افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سمیت دیگر عاشقان رسول کے لکھے ہوئے دعا یئہ کلام پڑھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ داران سمیت بذریعہ انٹرنیٹ چند ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے بھر پور انداز میں عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ لاہور ڈسٹرکٹ کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے/ کروانے، چاند رات کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹنڈو الہ یار میں مختلف ائمہ کرام و علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام و ائمہ کرام سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


20 مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن، علاقائی مشاورت، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور رمضان میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف اور ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پشاور سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ذمہ داران کے لئے ایک میٹنگ منعقدکی گئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے انہیں نیکی کی کاموں میں حصہ لینے اور علمِ دین سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)