19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
24 نومبر 2022ء
بروز جمعرات فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک
میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ مجلس پاکستان
مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ”خوش رہنے کے فوائد اور کیسے خوش رہا
جائے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو ہر
حال میں اللہ پاک کا شکریہ ادا کرنے نیز قناعت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں
کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)