عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام7 جولائی 2022ء کو فیضان مدینہ بھلوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام سمیت دیگر مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوری و نگران ائمہ مساجد و امامت کورس ابوخلیل حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’
جانوروں پر رحم کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو ملک و بیرون
ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے قربانی کے جانور
کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کاذہن دیا جس پرحاضرین نے اپنے اچھے عزم کا اظہار کیا۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتما ع کا
انعقاد، کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جون 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے عاشقانِ رسول کو ذوالحجۃالحرام کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹروپولیٹن کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، ٹاؤن نگران اور ڈویژن مشاورت کے اراکین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے میٹروپولیٹن میں
قربانی کی کھالوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ کراچی میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد
کے درمیان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد
دنیا
کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Building
Bridges “ کے
موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور
اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس
میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سنی جامعات کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان
16
جون 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے
پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں بیان کیں۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری،
حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا
جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے
ملک و بیرونِ ملک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں
مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 16 جون 2022ء بروز جمعرات فیصل
آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”نیکی کی دعوت دینا سنتِ انبیاء
علیہ
السلام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بھائیوں کونیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن نگران، شہر نگران، ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا جس میں انہوں نے تمام شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی
آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ دارا ن کو اپنے اپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کے بارے میں
ذہن دیتے ہوئے عطیات بکس، خصوصی بکس اور گھریلو عطیات بکس رکھنے کا
ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے حصے شامل کروانے کے متعلق قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا سلیم اللہ
شیخ (ڈپٹی C.E.Oنجی
بینک)نے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔
ہیڈ
آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (Public
Relations Department) نے انہیں اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ)،
مدنی چینل اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونےوالی ایکٹیویٹیز Activitiesکے
بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں سلیم اللہ شیخ اور ان کے وفد کو دعوت اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری Documentary
بھی دکھائی گئی جس پر سلیم اللہ شیخ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شخصیات کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔
پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ
اسلامی) کے ذمہ داران سمیت
اراکینِ مجلس کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ
داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً
اراکینِ شوریٰ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشوروں کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں
کی خیرخواہی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں
شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور خیر خواہی انتظامات کو احسن انداز میں
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل
کے اسٹاف نے شرکت کی۔
مدنی
چینل کے C.E.Oمولانا
محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ
کی مزید ترقی کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
عازمینِ حج کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی میں کل عظیم
الشان حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوتِ اسلامی کی جانب سے حج پر جانے والے خوش
نصیب افراد کی تربیت کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل مدینہ و حج تربیتی اجتماع
منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کل بروز
05جون کو عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا ۔ اجتماع کی تقریب دو
نشستوں میں ہوگی۔
پہلی نشست کا آغازکل دوپہر 2بجے ہوگا جس میں عازمینِ حج کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے
متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔
دوسری نشست رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوگی
جس میں خصوصی طور پر شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکت فرمائیں گے اور عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے۔اس
موقع پر نعت خوانی اور تصورِ مدینہ کا
سلسلہ بھی ہوگا جس میں نعت خوان حضرات
یادِ مدینہ اور حج سے متعلق کلام پیش کریں
گے۔تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
اس موقع پر امیر اہلِ سنت عازمین حج سے ملاقات
بھی فرمائیں گے، لہذا عازمین حج اپنے حج
فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ تشریف لائیں، حج فارم اور ضروری کاغذات
وغیرہ کے بغیر ملاقات کا ٹوکن دستیاب نہیں
ہوگا۔
یہ دونوں نشستیں مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی جائیں
گی۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین
الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج
کرسکیں گے جس میں سے ملک پاکستان کو 81
ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔