8نومبر 2022ء کو M.P.A غلام جیلانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اور K الیکٹرک کےریجنل ہیڈ عدنان نے اپنے عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ان شخصیات کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، ٹرانسلیشن ڈیپارٹ، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کی اپڈیٹس فراہم کیں۔

آخر میں مہمانوں نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مورو کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوری کو رقم اور چیک پیش کئے اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت کے نگران سیّد محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت کے نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قران کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 نومبر 2022ء بروز پیر قاری یعفور عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان کے شہر فیصلِ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”فوت شدہ والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنے والدین کو زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا فرمائی۔

علاوہ ازیں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی”یوم غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ“ کی مناسبت سے بڑی گیارہویں شریف نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اسی سلسلے میں 06 نومبر 2022ء کو کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے کئی ممالک میں عظیم الشان ”اجتماع غوثیہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں عاشقان اولیاء شریک ہوئے۔

گیارہویں شریف کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہوا جبکہ کراچی کے علاقے قائد آباد اور گلشن حدید میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے ۔ فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع سے قبل جلوس غوثیہ کا سلسلہ ہوا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اجتماع غوثیہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شان غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ میں منقبتیں پڑھیں جسے سن کر عاشقان اولیاء جھوم اٹھے۔گیارہویں شریف کی مناسبت سے ہونے والے مرکزی اجتماع سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی مذاکرے میں سیرت غوث الاعظم رحمۃُ اللہِ علیہ پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول کو نماز کی پابندی، داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔

نگرا ن شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فیضان مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع سے اپنے مخصوص انداز میں سیرت ”غوث الاعظم رحمۃُ اللہِ علیہ “پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ کاش ہر گھر میں ایک عالم ہو اور عالم بننے کے لئے کوئی عمر نہیں ، آج ہم فکر دنیا میں آخرت کو بھول بیٹھے ہیں ، ہمیں روز مرہ کی چیزوں کی فکر تو رہتی ہے لیکن قبر کی فکر نہیں۔

صلوۃ و سلام اور دعا پر پُر رونق محفل کا اختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور انٹیرئیر سندھ کے صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے  میرپورخاص ڈویژن کے شیڈول کے دوران نوکوٹ شہر میں اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

رکنِ شوری ٰنے فیضانِ مدینہ نوکوٹ میں لگنے والے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسلامی بھائیوں کو صدقہ و خیرات کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں دعاو ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


3نومبر 2022ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسکہ سیالکوٹ میں ڈسکہ موٹروے پولیس کے آفیسرز عتیق الرحمن اور ارسلان صاحب نے دورہ کیا۔ اس موقع پر نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال نے انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

دورانِ گفتگو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا گیا جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور آخر میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ نے انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ کُتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو بزرگانِ دین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گیارہویں شریف کے حوالے سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً3 دن کے لئے عاشقانِ رسول پاکستان کے مختلف شہروں سے سفر کر کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آرہے ہیں جہاں اُن کی تربیت کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے سنتوں بھرے بیانات بھی ہو رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کے لئے کم و بیش 3 ہزار 400 عاشقانِ رسول مختلف شہروں سے سفر کرکے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچے جس میں نواب شاہ ڈویژن کے 2 ہزار 500، لاڑکانہ ڈویژن کے 600 اور سکھر ڈویژن کے 300 اسلامی بھائی شامل ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


3 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹر جون کونکوروہاڈیننگراٹ (قونصل جنرل انڈونیشیا)، Mr. Arie poluzzi (قونصل برائے اطلاعات و سماجی و ثقافتی امور انڈونیشیا) اور علی نور (سیکرٹری برائے قونصل جنرل انڈونیشیا) کی آمد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے اسلامی بھائی اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

شخصیات نے عالمی مدنی مرکز میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات کی۔

مہمانوں کو فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، سوشل میڈیا ، مدنی چینل، ٹرانسلیشن اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا وہاں ہونے والے ایکٹیویز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور دنیا بھر میں ہونے والی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کو ٹیلی تھون کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


1 نومبر 2022ء  کو فیصل آباد فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرک چنیوٹ کے یوسی نگران ، تحصیل ذمہ داران و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ ذمہ داران نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھا۔ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے تر بیت فرماتے ہوئے مدنی پھو ل ارشاد فرمائے جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت کو رقم پیش کی۔ اس پر نگران ِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور بذریعہ قرعہ اندازی ذمہ دران میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 اور 30 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فارما انڈسٹری اور میڈیکل کالجز سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی فضیل عطاری نے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

شرکائے اجتماع نے 29 اکتوبر 2022ء کی شب ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔