انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل
سیکریٹری علی گل سنجرانی کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد

گزشتہ روز انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی گل سنجرانی کی دیگر
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
آمد ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔
آخر میں سیکریٹری علی گل
سنجرانی نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کو سراہا اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر سیلز آفیسر ڈاکٹر محمد فاروق کا دورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں سینئر سیلز آفیسر چِکس ڈاکٹر محمد فاروق
نے دورہ کیا اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں
ویلکم کرتے ہوئے مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔
مزید
انہیں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے مُلاقات بھی کروائی اور اس دوران رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ آخر میں اپنے ہاتھوں سے
تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: رابطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن (دعوتِ اسلامی)، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے دنوں سابق ایم این
اے میاں عبد المنان اور صدرِ قراٰن یونیورسٹی پی ایچ ڈی ہولڈر محمد شیراز اسلم نے
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے آنے والی شخصیات کو تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت بیان
کی نیز دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن
حیدر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں حیدر آباد کے مختلف علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری اورنگرانِ حیدر آباد سٹی محمد سہیل عطاری نے
انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر علمائے کرام
کے لئے کانفرنس روم مدینہ ہال میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے انہیں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز 25 نومبر
2022ء کو حیدر آبا دمیں ہونےوالے عظیم
الشان اجتماع کی دعوت دی جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں علمائے کرام کے
لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں تحائف پیش کئے۔

19 نومبر 2022ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ
کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کی ہوئی۔
رکنِ
شوریٰ نے ’’ بچوں کی تربیت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کی عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات تمام ڈیپارٹمنٹس کے
ایچ او ڈیز کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

گزشتہ روز فیصل آباد سٹی
کی مختلف شخصیات نے مدنی فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور
دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شخصیات کی ذہن سازی کی۔
نائٹ جامعۃالمدینہ بوائز
کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات

16 نومبر 2022ء
بروز بدھ نائٹ جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی فیصل آباد میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس حاضری ہوئی۔
اس دوران اساتذۂ کرام
اور طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان
مشاورت نے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں علمِ دین کے راستوں میں آنے والی
مشکلات پر صبر کرنے، اللہ کی رضا کے لئے علمِ دین حاصل
کرنے ، دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، نیکیوں کو اپنانےاور برائی
کے کاموں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کی دعوت عام کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی جانب سے
ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
بعدازاں وہاں موجود
حاضرین نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
17
نومبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر امامت کورس کے عاشقانِ رسول میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا ۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں احسن انداز میں دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
4سال
4 ماہ 4 دن پر بچوں کی رسمِ بسمِ اللہ کروانا بزرگوں کا طریقہ رہا ہے جس میں بچوں کو قرآنِ پاک پڑھانے کی ابتدا ہوتی ہے۔
اس
سلسلے میں 16 نومبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رسمِ بسم اللہ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے امتیاز عطاری ( معاون رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری ) کے بچوں کی رسمِ بسم اللہ کی۔
اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے بچوں کو بسم
اللہ شریف پڑھانے کے بعد مدنی قاعدےسے آغاز کروایا اور دعاؤں سے نوازا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے شعبہ ڈونیشن سیل ، ڈونیشن بکس ،گھریلو
بکس اور مجلس عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ
داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں شعبے کےدینی کاموں کی کار کردگی پیش کی جس پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے کار
کردگی کا جائز لیا اور شرکاکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات و متعلقین سے ملاقات کرنے نیز دیگر کوترغیب دینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا حکومتی وفد کے ہمراہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ

12
نومبر 2022ء کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حکومتی وفد کے ساتھ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، رکن شوری
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ رکن شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو فیضان مدینہ میں قائم
مختلف شعبہ جات (دار
الافتاء اہلسنت، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ)،
مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹ،آئی ٹی) کا دورہ
کروایا اور وہاں سے دنیا بھر میں ہونے والے علمی، دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی۔ کامران خان ٹیسوری نے شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے دار الافتاء اہلسنت
میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری صاحب حفظہ اللہ اور
مفتی محمد سجاد عطاری مدنی صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کی
اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کو بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دنیا بھر میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔آخر میں نگران شوریٰ نے گورنر
سندھ کو ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“،
مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اے ایمان والو“ اور ”معرفۃ القرآن“ تحفے میں
دی۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد رفیع عطاری بھی
موجود تھے۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الحمد اللہ
عزوجل
فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کا موقع ملا، بے شک دعوت اسلامی اپنے ہر شعبے میں
بے مثال کام کررہی ہے، اس کے علاوہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہاں سے بے سہارا
لوگوں کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا اپنے طالب علموں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم
فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ دعوت اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے سے منسلک ایک ایک
شخص کو مکمل ادارہ بنارہا ہے۔ کامران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتہائی
منظم انداز سے کام کرنے پر ہم دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر سندھ
نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ صوبۂ سندھ کے
تعلیمی اداروں (اسکول،
کالجز)
میں قرآن پاک کے ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا جائے۔