
مختلف شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں
دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 10 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی سٹی ڈویژن 1 کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ 12 دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں
میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ
اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی
موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2023ء بروز منگل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لاہور ڈویژن
مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت اور ڈویژن
سطح و لاہور سٹی کے شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ذمہ
داران کی 100%تقرری مکمل کرنے، دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کے لئے مزید ڈونیشن بڑھانے، سحری اجتماعات منعقد کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دورۃ الحدیث شریف عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع
کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کا 6
جنوری 2023ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا ۔ اجتماع میں H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے طلبہ اور اساتذہ کرام
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر مہروز عطاری مدنی نے کہا کہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین قارئین کی علمی پیاس بجھاتے
ہیں اور ان کی معلومات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ تاجر ہو یا مزدور ، ڈاکٹرہو یا مریض، بچے ہوں یا نوجوان، مرد ہو یا عورت الغرض ہر ایک کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے خوب
سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہفتہ ٔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا رہا ہے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے والوں
کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ سال 2023 کے آغاز پر ہم اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروالیں گے تو یہ ہمیں گھر بیٹھے ہی موصول ہوجایا کرے گا اور یوں ہم گھر بیٹھے
علم دین کا خزانہ حاصل کرلیں گے ۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام کے درمیان بھی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اساتذۂ کرام کے ہمراہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو رہی۔
طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی سالانہ بکنگ کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے اور اس کو عام کرنے سمیت اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
9
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں I.C.Tاسلام
آباد صوبائی مشاورت اور راولپنڈی ڈویژن مشاورت کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو فرمائی۔ رکن شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دینی کاموں
کو مزید بڑھانےکا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں بعدِ مدنی مذاکرہ طلبۂ کرام سے سوال و جواب کا سلسلہ

پچھلے دنوں پاکستان کے
شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعی طور
پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ بوائز
امام غزالی فیصل آباد کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے
کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام سے مدنی مذاکرے کے متعلق سوالات
کئے اور طلبۂ کرام کی جانب سے جوابات ملنے پر انہیں بذریعہ قراندازی انعامات
تقسیم کئے۔
جامعۃالمدینہ امام غزالی
فیصل آبا دکے اساتذۂ کرام نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو طلبۂ کرام کے دینی کاموں
اور ٹیلی تھون کی کارکردگی پیش کی جس پر انہوں نے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی
فرمائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے رجب المرجب کے روزے رکھنے کے حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور طلبۂ کرام نے اُن سے
ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔
بعدازاں
شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدمات ِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
.jpeg)
31
دسمبر2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو طھارت کے متعلق شرعی احکام سیکھائے اور اسلامی بھائیوں کو مزید علم ِدین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف
سے 5 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ سدھار
بائی پاس فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ
ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔
بعدازاں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دارحسن عطاری
نے ’’ رزق میں اضافے کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکائے اجتماع کو کسب ِ حلال کا ذہن دیتے ہوئے حرام روزی سے بچنے اور ضرورت مند رشتے داروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

4
جنوری2023ء بروز بدھ دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران،تحصیل نگران ، سب تحصیل نگران اور یونین کونسل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔
ڈسٹرکٹ
نگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری
لانے اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امیر
ِمدنی قافلہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ :
ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار جواد حسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شخصیات کے
درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
اہتمام کیا گیا جس میں تاجر حضرات
شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے کی ابتدا تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے
ہوئی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا جس میں شرکا کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے نیز گناہوں سے بچنے اور نماز کی پابندی
کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے12 دینی
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ اپنی اولاد کو دینی تعلیم سکھانے انہیں حافظِ قرآن بنانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔مزید نگران ِپاکستان مشاور ت نے فرمایا کہ نیک اولاد اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ بنتی ہے جس کا مرنے کے بعد قبر میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دعا صلوۃ و سلام پر حلقے کا اختتام ہوا ۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
63 دن مدنی تربیتی
کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث کورس کے عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ

یکم جنوری 2023ء بروز
اتوار دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن مدنی تربیتی کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث
کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ ) کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
.jpeg)
22
دسمبر 2022ء بروزجمعرات فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بچے ، نوجوان اور بزرگ
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین سے ”سورہ رحمٰن کی عظیم شان “ پر گفتگو کی
اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی باتیں
سیکھائیں اور اپنے نفس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)