ملتان میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
پاکستان کے شہر ملتان میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر
نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت
شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز / روزوں کی
پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے ملتان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا
کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)