15 جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دینی کام و مدرسۃُ المدینہ بالغان کورس کا انعقادہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ بوائز ڈسٹرکٹ ملیر 1کے طلبہ ٔکرام وذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز اس موقع پر بالخصوص مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے پریزنٹیشن سلائیٹ کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں اجتماع گاہ کے باہر دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت بلڈ کیمپ کاسلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا ۔

٭اجتماعِ پاک کے بعد ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ٹیچرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دینی،تعلیمی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران گوجرانوالہ مولانا محمد خوشی عطاری مدنی، تحصیل نگران کامونکی محمد سلمان عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایف جی آر ایف حاجی محمد عباس عطاری ، حاجی ظفر عطاری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے رکن مجلس اور کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا سید ساجد عطاری مدنی کی اہلیہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔

شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مفتی محمد حسان عطاری مدنی، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں۔


14 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام اسلام کے پہلے خلیفہ ، افضل البشر، یارِ غار مصطفےٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ام المؤمنین سیدتنا عائشہ کے بابا امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین مجلس اور مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ و اساتذۂ کرام براہ راست جبکہ دیگر جامعات المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) کے طلبہ و طالبات اور اساتذۂ کرام بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شان صدیق اکبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو اپنے اسلاف کی سیرت کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔


13 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ، شہر نگران (میٹروپولیٹن) ،ڈسٹرکٹ نگران ، نگران یوسی مشاورت، تحصیل و ٹاؤن نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ، مدرسۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ  ، مدرسۃ المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا تلاوتِ کلام پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوئی ، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داروں کو ٹیلی تھون و دیگر اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے تقرری پر خصوصی مدنی پھول دیئے ، مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور عاشقان رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


10 جنوری 2023 ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین کے لئے سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے معلمین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


14 جنوری 2023 ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


13 جنوری 2023 ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کورٹ کے اسٹاف کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورٹ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


13 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ، شہر نگران (میٹروپولیٹن) ،ڈسٹرکٹ نگران ، نگران یوسی مشاورت، تحصیل و ٹاؤن نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ، مدرسۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ  ، مدرسۃ المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا تلاوتِ کلام پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوئی ، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داروں کو ٹیلی تھون و دیگر اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے تقرری پر خصوصی مدنی پھول دیئے ، مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور عاشقان رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس اور صوبائی آفسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آفسز میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شیلڈ بھی پیش کی نیز دعا کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 12 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’شانِ ایمانِ صدیق‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ایمانِ صدیق کے کمالات بتاتے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا اور شرکائے اجتماع کو نماز وں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ملتان میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل چیزوں پر گفتگو کی۔

موجودہ کارکردگی کے مطابق اہداف طے کئے گئے، دونوں شعبوں کی تقرری مکمل کرنے اور اس کے اہداف پر کلام ہوا ، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کی تنظیمی اہمیت بتائی گئی، ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر کرنے، تمام ہفتہ وار اجتماع گاہ کی 4 رکنی مجلس کا ریکارڈ منظم کرنے، ان کی اور ان کے تحت ذیلی مجالس کی تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)