دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2023ءبروز جمعہ بعد نمازِ فجرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کے پی کے سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی نیز انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)