19
دسمبر2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گلشن ِحدید کراچی میں بعد
نمازِ مغرب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شرکائے مدنی
قافلہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرےمیں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار
کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُالمدینہ کے طلبۂ کرام و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس
موقع پر نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی ترقی کرنے کے اعتبار سے مدنی پھول پیش کئے پھر اسلامی
بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کے ساتھ سحری کی۔
سحری کے بعد اسلامی بھائیوں نے نمازِ فجر کے لئے اہلِ علاقہ کو جگایا ، نماز ِفجر کے بعد تفسیر سننے سنانے
کا حلقہ ہوا۔اشراق و چاشت کی نماز پر اجتماع کا اختتام ہو ا۔آخر
میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں سے ملا قات بھی کی۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
دینی
کاموں کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان
مشاورت آفس کے نگران اور شعبہ کارکردگی فارم کے نگران و ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھر پور لگن وشوق کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان نے شرکائے
مشورہ سے ملاقات بھی کی۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ جی الیون اسلام آباد میں دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور کراچی سے آئے ہوئے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، مدنی
قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دوسرے کو سفر کروانے کا ہدف دیا ، اس کے علاوہ مدنی
مذاکرے کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن بھی دیا۔
علاوہ
ازیں کتاب’’ مدنی قافلے والوں کے لئے انمول تحفہ‘‘ سے ذمہ داران کو سوال جواب یاد
رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ماتحت ذمہ داران کو سوال
جواب یاد کروانے کاذہن دیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقاد
13دسمبر
2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی
الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقادہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ماہِ دسمبر ماہِ مدنی
قافلہ میں 3دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایک ماہ
کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ راہِ خدا میں سفر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو مدنی قافلے میں امیرِ قافلہ کی اطاعت کرنے اور سیکھنے سکھانے
کے حلقوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
8دسمبر
2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔ بعدازاں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ’’ اچھے دوست بنانے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی صحبت اپنانے اور مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے پُرجوش انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 8
دسمبر 2022ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکن ِشوریٰ نے طلبہ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پڑھائی کے
ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
فیضانِ
مدینہ حیدرآباد میں فری میڈیکل کیمپ اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے ہومیوپیتھک کے زیر اہتمام 8 دسمبر
2022ء کو مدنی مرکز فیضان ِمدینہ حیدرآباد میں فری میڈیکل کیمپ
اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں
ادویات بھی دیں ۔
سیکھنے
سکھانے کےمدنی حلقے میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ ( رپورٹ : محسن مدنی صوبائی ذمہ
دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع
7
دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
اساتذۂ کرام اور ناظمین و ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس کے بعد نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اور
قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے 12 ماہ ، ایک ماہ، 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
مزید بہترین
کار کردگی والے اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی او ر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
7
دسمبر 2022ء بروز بدھ سوات سے آئے
ہوئے علمائے کرام نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آئے
ہوئے پشتون علمائے کرام سے ملاقات فرمائی
اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر انہوں نے
اظہار مسرت کرتے ہوئےاچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
6
دسمبر 2022ءپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خیبرپختونخواہ
کے صوبہ تا ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ’’ انفرادی
عبادت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ئے اجتماع کو 1 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلا کر سفر کروانے کا ذہن دیتے
ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)