فیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے آن لائن مدنی مشورہ لیا
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے شعبہ انٹرنل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ رکن شوریٰ ، نگران مجلس و انٹرنل
ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران ، صو با ئی مشاورت نگران ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ، پاکستان سطح کے شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ و
نگران مجالس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔
جبکہ اس
مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ بوائز / گرلز، مدرسۃالمدینہ بوائز / گرلز ، شعبہ فیضان مدینہ ان شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ ، نگران
مجالس ، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں رمضان عطیات کے بارے میں ذہن سازی کی نیز 12 دینی کامو کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی
۔ (رپورٹ: عبد الخالق نیوز فالو اپ ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)