دعوتِ   اسلامی کی جانب سے 8 دسمبر 2022ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکن ِشوریٰ نے طلبہ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان ِمدینہ حیدرآباد میں فری میڈیکل کیمپ اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں ۔

سیکھنے سکھانے کےمدنی حلقے میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ ( رپورٹ : محسن مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


7 دسمبر 2022ء    کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے 12 ماہ ، ایک ماہ، 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مزید بہترین کار کردگی والے اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی او ر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


7 دسمبر 2022ء بروز بدھ سوات  سے آئے ہوئے علمائے کرام نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آئے ہوئے پشتون علمائے کرام سے ملاقات فرمائی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئےاچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


6 دسمبر 2022ءپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خیبرپختونخواہ کے صوبہ تا ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ’’ انفرادی عبادت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ئے اجتماع کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلا کر سفر کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  اسلام آباد میں ایک شخصیت نے دورہ کیا جہاں نگرانِ مجلس حج و عمرہ حاجی شوکت عطاری نے انہیں وہاں موجود ڈیپارٹس کا وزٹ کروایا اور عمرے کے مسائل و احکام اور احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت  4 دسمبر2022ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

یومِ قفلِ مدینہ اجتماع میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ زبان کی حفاظت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا : سب سے زیادہ گناہ زبان سے ہوتے ہیں اگر اس کو کنٹرول کر لیا جائے تو کئی گناہوں سے بچنا ممکن ہےاور اس کے درست استعمال کا ذہن دیا۔

مزید شرکا کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب گفتگو کے آداب اور فضول باتوں کے نقصانات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے آپ کو فضولیات سے بچانے، نیک بنانے کے لئے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کر 72 نیک اعمال کے رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں اسلام آباد میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11 میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں مجلسِ حج و عمرہ کےICT اور راولپنڈی کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عمرے کے احکام اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے نیز دورانِ تربیت نگرانِ مجلس حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے بھی ادائیگی عمرہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


04 دسمبر 2022 ٫ بروز اتوار شعبہ عطیات بکس  کے تحت لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو12 دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔مزید شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا اور مسائل کے حل کی پلیننگ دیتے ہوئے نئے اہداف بھی طے کئے گئے ۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں خصوصیت شرکت نگران ِپنجاب و رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری کی ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی مختلف پہلوؤں سے تربیت کی نیز اہداف سیٹ کروائے اور ان کی پلیننگ کر کے دی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا۔اس پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو محبتوں شفقتوں اور تحائف سے بھی نوازا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدر آباد  میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ماہِ دسمبر ماہِ مدنی قافلہ کے عنوان پر مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران نے براہے راست اور آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے صوبائی ذمہ داران کی دینی کام بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں اپڈیٹ مدنی پھولوں سے آگاہی دیتے ہوئے مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھےخیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ کرنے، مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شخصیات اور عوام کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے شعبہ مدرسۃ ُ المدینہ کے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو مدارس ُالمدینہ میں 12 دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)