مورخۂ 2 فروری 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جہلم میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگرانوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شوری حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے تقرری مکمل کرنے، ہفتہ وار اجتماعات، اجتماعِ شب معراج و دیگر کئی اہم امور کے حوالے سے تحصیل نگرانوں کی تربیت فرمائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے تحصیل جہلم کے تحصیل نگران و تحصیل ذمہ دار کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


28جنوری 2023ء بروز ہفتہ کراچی ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صحافی  رفیق تبسم جہانزیب ، غلام قادر، عبدُالرزاق، محمد ایوب ،عابد لنگاہ اور قلات ڈویژن کے اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا ۔

عالمی مدنی مرکز پہنچنے پر ڈویژن نگران لیاقت عطاری اور نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ عثمان عطاری نے شخصیات کو ویلکم کہا نیز انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کےبارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے HOD,s کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران، فیضانِ مدینہ، اسلامک ریسرچ سینٹر (فیصل آباد)، سیکورٹی (فیضانِ مدینہ فیصل آباد) کے HOD,s اور پاکستان مشاورت آفس کے خود کفالت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیاجس پر ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے اور ان شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 جنوری 2023ء بروز اتوار سلطانُ الہند حضرت خواجہ معینُ الدِّین سیّد حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں افطار اجتماع منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتما ع میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جن کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ بیان خواجہ معینُ الدِّین سیّد حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ رحمۃاللہ علیہ کی دینِ متین کے حوالے سے خدمات بیان کیں۔

بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگری کلچر اینڈ لائیوا سٹاک اور شعبہ تعلیم کا 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں  میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو مزید کس انداز سے ان شعبہ جات میں دینی کام کو بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہِ رمضانُ المبارک میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ پورے ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 جنوری 2023ء  کو لاہور شہر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لیا جس میں ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران اور یوسی نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے لئے لاہور سے ٹرین چلانے، فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے الگ سے افراد تیار کرنےاور ڈونیشن اخراجات کے مطابق جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ ہر ٹاؤن سے کم و بیش ایک ہزار افراد کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ہدف بھی دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 30جنوری 2023ء بروز پیر امیر مدنی قافلہ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں بلوچستان اطراف کے علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا جائے؟ وغیرہ موضوعات پر تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  24جنوری 2023 ءبروز منگل رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے تقریباً 3 ہزار سےزائد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکروں میں دل جمعی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیااور اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں رجب شریف کے روزوں کے سلسلے میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسو ل نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رجب شریف کے روزوں کے فضائل بتائے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو نماز، روزوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عراق کے دارالحکومت  بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی طارق الحنفی کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شیخ علی طارق الحنفی کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ) کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے کُتُب و رسائل کے متعلق بریفنگ دی۔

شیخ علی طارق الحنفی  نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی، فلاحی اور بھلائی کے کاموں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تأثرات بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ لودھراں روڈ شجاع آباد  میں مرحوم سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں رانا طلال احمد نون ایڈوکیٹ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ ذمہ داران نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا اور مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (رپورٹ: شجاع آباد ڈسٹرکٹ ملتان دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں فیضان مدینہ  لاہور جوہر ٹاؤن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران ، شہر نگران ، تحصیل نگران ، ٹاؤن نگران ، یوسی نگران ، وارڈز نگران و ذیلی حلقہ نگران سمیت لاہور ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نماز روزے کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ دوران مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت نے لاہور ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور دیگر لوگوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)