پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے  اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیک اعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ نیک اعمال آخرت کے ساتھ دنیا میں بھی کام آئیں گے۔ وقت کی قدر سے متعلق بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جو وقت آکر گزر چکا وہ اب کسی صورت واپس نہیں آئے گا لہذا وقت کی قدر کرتے ہوئے ذکر و اذکار اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ قابل رشک ہیں وہ والدین جن کابیٹا حافظ بھی ہو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو، لہذا اپنے بچوں کو نمازکی تلقین کریں اور خود بھی قرآن سیکھ کر دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔


12 جون 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول و احتیاطیں بیان کیں جس پر شرکا نے بھر پور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اور 11 جون 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا پروفیشنلز اجتماع منعقد  کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پرنسپلز، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے بیانات کئے جبکہ مفتی حسان عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

شرکائے اجتماع نے ہفتے کی رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔ اجتماع کے دوسرے دن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی۔اس کے علاوہ دو دن کے ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 جون2023ءبروز پیر مدارس المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ بوائز و گرلز اور مدارس المدینہ بوائز و گرلز و شارٹ ٹائم کے صوبائی ا ور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی اپنے ماتحت شعبہ جات کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی اور انھیں آئندہ کے لئے اہداف فراہم کئے جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت، ڈویژن و ٹاؤن مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے کراچی سٹی ذمہ دار، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن و یوسی ذمہ داران اور شعبہ تعلیم کے کراچی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےنیز دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کا حل بتایا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فالو اپ مدنی پھولوں کا اپڈیٹ اسٹیٹس اور ذمہ داران کی تقرری کا اپڈیٹ اسٹیٹس سمیت دیگر اہم نکات پر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7جون 2023ء کو بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین و محبِّ دعوتِ اسلامی مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔مفتی صاحب نے دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کرام کو اپنے ملفوظات سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے ان سے ملاقات بھی کی۔

رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ و ہیڈ آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر، فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مفتی وصی الرحمن صاحب نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں جبکہ نگران شوریٰ نے مفتی صاحب کو فیضان قرآن ڈیجیٹل پین اور مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔بعد ازاں مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس پر آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزٹ کے بعد مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ شہنشاہِ کراچی حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے معلمین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور معلمین کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے، مدرسے میں پڑھنے آنے والے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے اور معلمین کو خود بھی 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


4 جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل کورس  Islamic Modes Of Finance کا انعقاد کیا گیا جس میں فنانس شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مضاربت، پارٹرنر شپ (Partnership)، مرابحہ اور دیگر تجارتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بینکاری کے حوالے سے شرعی قوانین ومسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


دینی  کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں 11جون 2023ء بروز اتوار ڈویژن لودھراں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز قربانی کی کھالوں کے انتظامی امور کے متعلق نکات بیان کئے اور 20جولائی 2023ء کو ڈسٹرکٹ لودہراں سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10جون 2023ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹاؤن نگران اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مساجد میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃُ المدینہ لگانے کے حوالے سے ذہن دیا اور اجتماعی قربانی نیز قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل بھی دیئے جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو نمایاں کارکردگی پر تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

9جون 2023ء  بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں ڈسٹرکٹ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مشورے میں 12دینی کاموں بالخصوص مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل دیئے اور 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)